بلولی:23۔نومبر۔ (ابرار بیگ) تعلقہ بلولی کے موضع بڈور میں کھیت میں پانی کو چھوڑنے کو لے کر دو بھائیوں میں 21 نومبر کو ہوئی تکرار کے بعد دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں بڑے بھائی سائی ناتھ یادو کرڈے عمر 35 سال کو اسی کے چھوٹے بھائی ویجناتھ یادو کرڈے عمر 30 سالہ نے مارپیٹ کرکے زخمی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اس معاملے میں بڑے بھائی سائی ناتھ نے چھوٹے بھائی کے خلاف بلولی پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری عرض پیش کی ۔اس تعلق سے چھوٹے بھائی ویجناتھ کو اطلاع ملتے ہی کاروائی کے خوف سے آج 23 نومبر کی دوپہر دو بجے کے درمیان وہ بلولی عدالت کے احاطہ میں پلاسٹک کے ڈبے میں پٹرول لاکراپنے جسم پر ڈال خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کچھ افراد نے ویجناتھ کو اقدام خودکشی سے روکتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ اس کے بعد بلولی پولیس نے معاملہ میں ویجناتھ کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔