پولیس دستے تعینات ‘حالات قابو میں17 افراد کو پولیس حراست میں
جلگاو¿ں:27جنوری ۔( سعیدپٹیل کےذریعے)جلگاو¿ں ضلع کے بیاول تعلقہ کے ساکلی اس دیہات میں یوم جمہوریہ کے موقع پر گرام پنچایت میں سرپنچ سشما ولاس پاٹل کی صدارت میں گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس موقع پر ضلع پریشد رکن رویندر سریا بھان پاٹل، نائب سرپنچ وسیم خان ،جتیندر مہاجن ،دیپک پاٹل ،گرام سیوک ڈی۔آر نکم وغیرہ ذمہ داران موجود تھے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق گرام سبھا میں دو گاوں والوں کے درمیان معمولی وجہ پر تنازعہ پیدا ہونے کی صورت میں اس تنازے نے دو فرقوں میں جھگڑے کی شکل اختیار کرلی۔ گرام سبھا درمیان ہی میں ختم کردی گئ۔دونوں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پتھراو¿ اور لاٹھیاں استمعال کیں۔جس میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہواہے۔ جسے علاج کےل? جلگاو¿ں لایا گیا ہے۔شرپسندوں نے گرام پنچایت پر بھی پتھراو¿ کیا۔اس معاملےمیں دونوں فرقوں میں سے سترہ افراد کو پولیس نے حراست میں لینے کی اطلاع ملی ہیں۔یہ واقع یوم جمہوریہ کو صبع گیارہ بجے رونما ہوا۔اسی دوران صبع کےان حالات پر قابوں پالیا گیا تھا۔ لیکن افواہوں کی وجہ سے کشیدگی لگاتار بڑھ رہی تھی۔لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول تھا۔تناو¿ کے بعد بیاول پولیس کےانچارج ڈی۔کے پردیسی و فوجدار دیپک ڈھومنے اور ان کے ساتھی ملازمین نے حلات کو دیکھتے ہو? بندوبست سخت کردیا اور مشکوک افراد کی دھر پکڑ شروع کردی ہے۔ا۔ایک کار اور بائیک کا نقصان کیاگیاہے۔گاوں میں بڑے پیمانے پر پولیس دستے تعینات کرد? گ? ہیں۔اسی دوران تعلقہ پولیس اسٹیشن میں فساد کا کیس درج کیا گیاہے۔اور تادم تحریر دن بھرگاوں میں تناو¿ کی صورت حال کو دیکھتے ہو? فیضپور کے ڈیوڑن پولیس افسر راجیندر را?سینگھ ،معاون ایس۔پی للت متانی یہ گاوں میں فساد کنٹرول دستے سمیت حالات پر نظر رکھے ہو? ہیں۔