شعری خدمات کیلئے غفارراہی کو”حفیظ میرٹھی“ اور نثری خدمات کیلئے متین اچل پوری کو ”عصمت جاوید شیخ“اعزاز
ناندیڑ:27جنوری(ورق تازہ نیوز)27جنوری کوبروزاتوار صبح ساڑھے دس بجے دفتر جماعت اسلامی ہند نئی آبادی ناندیڑمیں ”ادب کی زندگی اورزندگی کاادب“ پرادبی کانفرنس منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت مشہورناول نگار اورکالم نویس ڈاکٹرسلیم خاں نے کی ۔پروفیسر یونس فہمی(ناندیڑ) ‘خواجہ سمیع الدین ابونبیل اوردیگر نے مقالے پیش کئے ۔اس کے بعد دوسرا سیشن محفل افسانہ کارہا ۔ جس کی صدارت معروف افسانہ وناول نگار نورالحسنین(اورنگ آباد) نے کی ۔پروفیسرحمیداللہ خاں( پربھنی) ‘ایم ۔مبین( بھیونڈی) اورڈاکٹرعظیم راہی نے اپنے افسانے سنائے جن پر مبصرین نے مناسب تبصرے کئے ۔اس کانفرنس میں 65سالہ شعری و ادبی خدمات کے اعتراف میں محمدعبدالغفار راہی© کو حفیظ میرٹھی اعزازا ورمتین ایچل پوری کو اردو نثری خدمات کےلئے ڈاکٹر عصمت جاوید شیخ اعزازسے نوازاگیا ۔ یہ اعزاز فی کس 30ہزار روپے ‘سپاس نامہ ‘شال اور میمنٹوپرمشتمل ہے ۔اس موقع پر اردو کی چندادبی کتب کااجراءبھی عمل میں آیا ۔ کانفرنس میں اردو ادب سے ذوق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس 15ویں ادبی کانفرنس میں کانفرنس کے تشکیل کردہ مجلس استقبالیہ کے اراکین میں ایڈوکیٹ بہاءالدین ‘خورشیداحمد‘ فہیم احمد صدیقی ] پروفیسر یونس فہمی ‘ محمدتقی(مدیراعلیٰ ور ق تازہ) ‘ محمدعبدالغفار راہی‘ محمدعبدالجلیل ‘عبدالمنان عظیم‘علیم اسرار بہ نفس نفیس شریک تھے۔ مورخہ 26 جنوری 2019 بروز سنیچر کی شب 9 بجے مراٹھواڑہ کے گہوارہ علم وادب ناندیڑ میں ادارہ ادب اسلامی، مہاراشٹر کی 15وین ادبی کانفرنس کے پہلے دن، کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا اس مشاعرے سے قبل اردو کے دگرگوں حال نے اپنے مہتم بالشان ماضی کو آواز دی۔ شہر کے مختلف اسکولوں سے خاطر خواہ تیاری سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات نے بحسن و خوبی تمثیلی مشاعرہ پیش کرکے انور گارڈن کے وسیع و عریض ہال میں موجود ادب نواز خواتین و حضرات نیز طلبہ و طالبات کا من موہ لیا۔ اس پروگرام میں خصوصا راحت اندوری، علامہ اقبال، منور رانا، ماجد دیوبندی، عتیق جاذب، لتا حیا اور ‘اردو ہے میرا نام’ تمثیلی پیشکش کو سامعین نے خوب خوب پسند فرمایا۔ نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے ایک طالب علم عبداللہ صفی نے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ۔بعد ازاں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے ہاتھوں ان تمام معصوم فنکاروں کو توصیفی اسناد مومنٹو و اور مفید کتابوں کے تحائف سے نوازا گیا۔ شہر ناندیڑ کے اس معروف ہال ہی میں کل ہند مشا عرہ کا آغاز حافظ انیس صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر تابش مہدی، دہلی نے فرمائی درج ذیل شعرائے کرام نے اپنا منتخب کلام پیش فرمایا۔ جناب تابش مہدی، دہلی، جناب شمس جالنوی، جناب فاروق شکیل حیدرآباد، جناب متین اچلپوری(امراوتی) ، جناب ظفر فاروق حیدرآباد، جناب حسنین عاقب پوسد، جناب مقبول احمد مقبول اودگیر، جناب محمد ابراہیم خان آکوٹ، جناب جاوید ندیم پنویل، جناب مسیح الدین ابو نبیل حیدرآباد، جناب بشیر راہی جالنہ، جناب سلیم محی الدین پربھنی، جناب صفی احمد صفی پربھنی، جناب عبدالمنان عظیم دیگلور، جناب زین العابدین عابد لاتور، جناب ظہیرالدین جوش لاتور کے علاوہ مقامی شعراءکرام جناب محمود علی سحر، جناب فہیم احمد صدیقی، جناب یونس فہمی، جناب علیم اسرار، اور جناب غفار راہی نے اپنا کلام پیش فرمایا۔ صدر مشاعرہ ڈاکٹر تابش? مہدی نے اپنے خطبہ صدارت کے دوران جہاں ادارہ ادب اسلامی مہاراشٹر کی ادبی کاوشوں کو بہ نگاہ استحسان دیکھا وہیں اہلیان ناندیڑ کے اس فکر انگیز مشاعرے کے تئیں ذوق و شوق اور انہماک کو خوب سراہا۔ اور مشاعرے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی نظامت کے فرائض جناب ریاض تنہا نظام آباد نے انجام دیے۔ ا میر مقامی جناب عبدالجلیل صاحب نے شعراءکرام، جملہ سامعین کرام اور تمام وابستگان کا شکریہ ادا کیا۔