جلگاؤں ۔راویر پارلیمانی نشستوں کےلۓ آج ووٹینگ ضلع انتظامیہ تیار ، چوتیس لاکھ ووٹرس کریں گے حق رائے دہی کا استعمال

جلگاؤں ٢٢ ِاپریل (سعیدپٹیل کے ذریعے )پارلیمانی عام انتخاب ٢٠١٩ ء کےلۓ (٠٣ )جلگاؤں اور( ٠٤ )راویر پارلیمانی نشستوں کےلۓ آج ٢٣ ِاپریل کو ووٹینگ کا عمل ہے۔ووٹینگ کی ضلع انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ضلع بھر میں ٣٤ ِلاکھ ٣١ ِہزار ٤٨٥ ِراۓ دہندگان اپنی راۓ دہی کا حق ادا کریں۔اس طرح کی اپیل ضلع کلیکٹر و ضلعی انتخابی افسر ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے انھوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی۔اس موقع پر ایڈیشنل کلیکٹر و راویر پارلیمانی حلقئہ انتخابی افسر گورکش گاڈیلکر ،ڈپٹی ضلع انتخابی افسر تکارام ہولولے تحصیلدار محصول مندار کلکرنی سمیت مختلیف ذرائع ابلاغ کےنمائیندے موجود تھے۔

اس موقع پر ضلع کلیکٹر نے کہاکہ جلگاؤں پارلیمانی نشست کےلۓ ١٤ ِاور راویر پارلیمانی نشست کےلۓ ١٢ ِامیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ضلع میں ١٧ ِلاکھ ١٩ ِہزار ٦٦٠ ِ مرد ووٹر ،١٦ ِلاکھ ٣٩ ِہزار ٧٣٢ ِ خوتین اور دیگر ٩٣ ِ ووٹر ہیں۔ جبکہ ضلع بھر میں ٧٩٩٢ ِسرویس ووٹر ہیں۔ انتخابی مراحل کےلۓ کام کےلۓ تقرر کۓگۓ ملازم ١٥٢٨٧ ِ ووٹروں کو ڈاک سے ووٹینگ فہرست جبکہ ای ٹی پی بی ایس طریقئہ کار سے ٧٦١٩ ِووٹروں کو ووٹینگ فہرست روانہ کی گئیں ہیں۔ضلع بھر میں ٢١١١ ِمقامات پر ٣٦١٧ ِ ووٹینگ مراکز ہیں۔ ان مراکز کےلۓ ٢٦١٣٦ ِافسران و ملازمین کا تقرر کیا گیاہے۔راۓدہی کےمرحلے کے دوران کوئ ناخوشگواری کاواقع نہ ہو اس لۓ پولیس ایس پی ایک ،ایڈیشنل پولیس افسر دو ،ڈیوژنل پولیس افسر گیارہ ،پولیس انچارج ستاویس سمیت معاون پولیس افسران ،پولیس اہلکار ،ہوم گارڈ بندوبست پر رہیں گے۔ضلع کے ٣٦٢ ووٹینگ مراکز کی ویب کاسٹینگ کی جائیں گی۔ضلع میں ٣٦ ِ ووٹینگ مراکز کریٹیکل ہے۔انتخابی مرحلے کےمد نظر ٧١٢ ِ ہتھیار ضبط کۓگۓ ہیں۔

اس موقع پر موصوف نے ضلع بھر انتخابی مہیم کےتحت ١٦ ِلاکھ ١٧ ِہزار ٥٠٠ ِروپیۓ ضبط کۓگۓ نیز ٤٣٢٨٩ ِ لیٹر غیرقانونی شراب ضبط کرنے کی معلومات دیں۔نگرانی دستہ نے پانچ کلو چاندی ضبط کی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے پندرہ معاملات میں سے ٨ ِ میں معاملات میں شکایت درج کی گئیں ہیں۔اس کےعلاوہ راۓدہی بیداری مہیم کےلۓ وی۔وی پیٹ دکھاۓ جانے کی معلومات پیش کیں۔اسی طرح پارلیمانی انتخاب کےلۓ ضلع انتظامیہ سطح پر کی گئ مکمل کرلی گئیں ہے۔

آج ٢٢ ِاپریل کو انتخابی سامان کی تقسیم جو کہ آج دوپہر تک ووٹینگ مراکز تک پہونچا دی گئ ہیں۔صبح سات بجے سے راۓ دہی کا آغاز ہوں گا۔ووٹینگ کے اس مرحلے میں ضلع کے تمام ووٹروں نے حصہ لینے کی موصوف نے ضلع واسیو سے اپیل کی ہے۔

Leave a comment