جلگاؤں میں شہریت قانون کی منسوخی کیلئے "زنجیری احتجاج” : طالبات و خواتین کی شرکت

جلگاؤں میں شہریت قانون منسوخی کے مطالبے کے زنجیری احتجاج میں طالبات و خواتین نے احتجاج کیا و شہریت قانون کے تعلق سے شعیہ وقف بورڈ کے وسیم رضوی کے بیان کی جلگاؤں مسلم منچ نے پرزور مذمت کی و اس کا علامتی پتلا جلایا۔

جلگاؤں ٢٧ دسمبر (سعیدپٹیل کے ذریعے )شہریت قانون این آرسی و این پی آر کی منسوخی کےلے یہاں ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے جاری جلگاؤں مسلم منچ کے پانچويں دن طالبات و خواتین نے اس ساہ قانون کی منسوخی کا پرزور مطالبہ کیا۔احتجاج کا آغاز شیرین صدیقہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔خواتین نے اپنے ہاتھوں میں مہاتما جوتیبا پھولے ،چھترپتی شیواجی مہاراج ، شہید بھگت سنگھ ، فخرالدین علی احمد ، رضیہ سلطانہ ،رانی لکشمی بائ ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ،مولانا حسرت موہانی ، مولانا ابولکلام آزاد ، ڈاکٹر اے پی جے ابولکلام ، سبھاش چندر بوس ، ساوتری بائ پھولے ، ارونا عاصف علی ان عظیم شخصیات کی تصویروں کی تختیاں ہاتھوں میں اٹھا رکھیں تھی۔

شرین صدیقہ ،عرشی اقبال ،عالیہ پروین ،ثانیہ اقبال ، عالیہ رفیق ، ڈاکٹرسمیہ ،پروفیسر انجلی کلکرنی ،نیلوفر شیخ ان خواتین نے مذکورہ بالا قانون کی پرزورمخالفت کیں و احتجاجی کلمات سے احتجاجی بہنوں کو خطاب کیا۔مطالبے کا مکتوب پروفیسرانجلی کلکرنی ، سمینہ خان ، سمیہ شیخ ،قاضی عافیہ ،مدحل فاطمہ ،آفرین مختار ، ناز فاروق ان خواتین کے وفد نے ضلع کلیکٹر کو مکتوب دیا.

شعیہ وقف بورڈ کے وسیم رضوی کے شہریت قانون کی حمایت میں دۓ گۓ بیان کی جلگاؤں مسلم منچ نے پرزور مذمت کی۔اس موقع پر عبدالکریم سالار نے کہاکہ یہ شخص آۓدن بے تکا بیان دیتا ہے۔یہ صرف نام کا مسلمان ہے۔یہ آر ایس ایس کا ایجنٹ ہے۔یہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ بکواس کرتا رہیتا ہے۔اس موقع پر مسلم منچ کے کوآپریٹیو فاروق شیخ ،الفیض پٹیل ، مشتاق احمد ، سبحان باغبان ،قاسم عمر ، سمیر سید ، لیق احمد ، ڈاکٹر اقبال وغیرہ کثیر تعداد میں شہریان موجودتھے۔ اس موقع پر وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کرتے ہوۓ اس کا علامتی پتلا جلایا گیا۔