جلگاؤں میں رنگارنگ تقریب سے ٹی۔ ٢٠ ،کرکٹ ٹورنامینٹ کا آغاز

جلگاؤں (سعیدپٹیل )یہاں جلگاؤں ضلع کرکٹ اسوسیشن کی جانب سے آئ پی ایل کی طرز پر جےسی ایل ٹی۔٢٠ ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز گذشتہ شب ایک شاندار پروقار رنگارنگ تقریب کاآغاز کیاگیا۔یہ ٹورنامینٹ آٹھ ٹیموں کے درمیان میں ١٢ ِمارچ تا ١٧ ِمارچ کےدرمیان روزانہ صبح ٩ ِبجے ،دوپہر ١:٣٠ ِاور شام ٧ ِ بجے کھیلے جائیں گے۔تمام مقابلے شہرکے چھترپتی شیواجی مہاراج کھیل میدان پر ہوں گے۔

 

آئیندہ چھ دنوں میں کل اٹھارہ مقابلے کھیلے جائیں گے۔یہ پہلا موقع ہےکہ جلگاؤں شہرکے کرکٹ شائقین اور کرکٹ میں کرئیر تلاش کرنے والے نۓ اور زیرتربیت کھلاڑيوں کو دلچسپ کرکٹ ٹورنامینٹ دیکھنے کو ملےگا۔اس ٹورنامینٹ میں شریک ٹیمیں اس طرح ہے۔خاندش بلاسٹر ،اسپیکٹرم چلینجرس ،ماٹیل کوزی کاٹیج اسٹرئکر ،ونیراایگل ،رائسونی ایچیورس ،سلور ڈراپ ہیلدی ماسٹرس ،ایم کے وئریسرس اور کےکے کیانس تھنڈرس ٹیمیں شامل ہیں۔شائقین چھ روز تک چلنے والے اس دلچسپ کرکٹ ٹورنامینٹ میں کو فری انٹری میں لطف اٹھاسکتے ہیں۔سنیچر ١٦ ِمارچ کو دوپہر ڈھیڑ بجےسے پہلا سیمی فائنل اور شام ساڑھے سات بجے سے دوسرا سیمی فائنل کھیلا جاۓگا۔جبکہ ١٧ ِمارچ بروز اتوار کو شام ساڑھےسات بجے سے گرینڈ فائنل مقابلا کھیلا جاۓگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading