جلگاؤں١٣ ِمارچ.( سعیدپٹیل کے ذریعے )جلگاؤں ضلع میں اس سال اطمینان بخش بارش نہ ہونے سے ضلع کے دھرن اور زیرزمین آبی سطح میں کمی ہوئ ہے۔شہرکو پانی سپلائ کرنے والا واگھور دھرن میں ذرائع کےمطابق صرف ٢٦ ِفیصد پانی کاذخیرہ موجود ہے۔جسے جون مہینے تک شہریان کی پینےکےپانی کی ضرورت کوپورا کرسکتا ہے۔
اس لۓ ضلع انتظامیہ ڈاون اسکیم کودرست کرنےکےلۓ حرکت میں آگیاہے۔لیکن اس کی وجہ سے مزید مشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے۔اس لۓ شہریان کو پانی کی قلت کاوقت آسکتاہے۔جلگاؤں شہر کوواگھور دھرن سے پانی سپلائ کیاجاتا ہے۔جبکہ موسم گرما کی آہٹ محسوس ہوتےہی ضلع کی کئ تحصیلوں میں پانی کی قلت کاسایہ منڈلارہاہے۔کارپوریشن انتظامیہ نےبھی واگھور دھرن کےپانی ذخیرہ کا جایزہ لیاہے۔جوکہ ٢٦ ِفیصد بتایاگیاہے۔اس ذخیرےکااستمعال آئیندہ ماہ جون تک کرناہے جب تک بارش سے ذخیرے میں اضافہ نہیں ہوجاتا۔