جاوید اختر کی شکایت پر کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

معروف شاعر جاوید اختر کی شکایت پر بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس کے بعد ممبئی کورٹ نے اداکارہ کو طلب کیا تھا۔ تاہم پیر کے روز وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے وارنٹ جاری کر دیے۔


اندھیری میٹروپولٹن میجسٹریٹ کی عدالت نے جمعے کے روز کنگنا رناوت کو طلب کرتے ہوئے نوٹس میں لکھا تھا کہ انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یکم مارچ کو پیش ہوں تاہم وہ پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading