جاویداختر کااذان پر متنازعہ ٹویٹ‘لاوڈاسپیکر پراذان بند کرنی چاہئے

azan

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نےلاوڈ اسپکر پر اذان دینےکو پریشان کرنے والا بتایا ہے۔ جاوید اخترنےکہا ہے کہ اذان کو لاوڈ اسپیکر پر نہیں دینا چاہئے، اس سے پریشانی ہوتی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں جاوید اختر نے لکھا،

’پچاسوں سال تک لاوڈ اسپیکر پر اذان دینا حرام رہا، لیکن اب جب حلال ہوا ہے تو ختم ہی نہیں ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ لوگ خود کو ہو رہی پریشانی کو سمجھتے ہوئے لاوڈ اسپیکر پر اذان دینا خود ہی بند کردیں گے’۔

حالانکہ جاوید اختر کا یہ بیان انتہائی متنازعہ ہے، کیونکہ یہ ایک مذہب پر خصوصی طور پر طنز ہے۔ اب اس ماملے پرکافی بحث ہوگی۔ کیونکہ پہلے بھی اس طرح کے بیانات پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ قابل ذکر ہےکہ کبھی یہی بات بالی ووڈ نغمہ نگار سونو نگم نے بھی کہی تھی۔ تب کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

انہوں نےکہا تھا کہ ان کےگھر کے آس پاس بہت سی مسجد ہیں۔ اکثر وہ اذان سننی پڑتی ہے، جبکہ وہ نہیں سننا چاہتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading