جامعہ فائرنگ:ابھی تک گولی نہیں ملی۔دہلی پولیس کا دعویٰ

نئی دہلی: دہلی کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوسری مرتبہ گزشتہ رات فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم دہلی پولیس نے دعویٰ کیاہے ابتدائی جانچ میں جامیہ ملیہ اسلامیہ کے اطراف سے کہیں بھی گولیاں نہیں ملی ہے ۔

پولیس کا کہناہے کہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے اے سی پی جگدیش یادو نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ اسی بنا پر ، آئی پی سی کی دفعہ 307 اور اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور دہلی پولیس نے گیٹ نمبر 5 اور 7 سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کرے کررہی ہے۔۔ مزید تفصیلات سامنےآنے کے بعد اسے ایف آئی آر میں شامل کیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading