جاسوسی کا الزام: ’پاکستانی سفارتکار 24 گھنٹوں میں انڈیا چھوڑ جائیں

نئی دہلی۔انڈیا نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جبکہ پاکستان کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انڈیا کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔

شئر پینل منتخب کیجیےانڈین حکومت کے ایک بیان کے مطابق نئی دلی نے پاکستانی سفارتی عملے کے دو ارکان مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیے ہیں۔حکومت نے ان دونوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی سرگرمیاں سفارتی آداب کے خلاف تھیں۔

ادھر پاکستان کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انڈیا کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی عملے کے دو اراکین کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر 31 مئی کو حراست میں لیا گیا تھا۔انڈین حکومت نے دلی میں موجود پاکستان کے سفارتی نمائندے کو پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی مبینہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک احتجاجی نوٹ بھی لکھا ہے