تشدد کے بعد دو کسان یونین احتجاج سے دستبردار

نئی دہلی : راشٹریہ کسان مزدور سنگھٹن اور بھارتیہ کسان یونین نے یوم جمہوریہ کے موقع پر نکالی گئی کسان ٹریکٹر ریالی کے دوران تشدد کے بعد کسانوں کے احتجاج سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ راشٹریہ کسان مزدور سنگھٹن کے لیڈر وی ایم سنگھ نے کہا کہ اب ہم کسانوں کے احتجاج میں شامل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی اس کی تائید کرتے ہیں ۔ احتجاج کرنے والے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ اپنا رخ کسی اور سمت میں کرلیں ۔ ہم اس طرح کے تشدد کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading