شہر مالیگاؤں میں بے سہارا بزرگوں اور یتیموں کے لئے سینئر سٹی ہاؤس و نوری قصرالیتمی کا سنگ بنیاد

بے سہاروں کا سہارا بننے والو کو اللہ ضائع نہیں کرتا ہے(مولانا شاکر علی نوری)

الحاج عبدُ المجید نوری و حاجی حبیب سیٹھ صاحبان کا قابلِ تقلید قدم

مالیگاؤں :- 27/ جنوری 2021ء بروز بدھ بموقع تقریب سنگ بنیاد سینئر سٹی زن ہاؤس و نوری قصرالیتمی کے داعئ کبیر حضرت علامہ شاکر علی نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی نے بانیان کی کاوشوں کی سرہانہ کرتے ہوئے اپنے ملفوظات حسنہ میں کہا کہ اللہ پاک اپنے بے سہارا بندوں کا سہارا بننے والے افراد کو کبھی ضائع نہیں کرتا آج کا دن مالیگاؤں کی تاریخ میں سنہری حروف سے درج کیا جائے گا کہ بے سہارا بزرگوں، یتیموں کے لئے حاجی عبدُ المجید نوری و حاجی حبیب سیٹھ صاحبان نے تقلیدی کارنامہ انجام دیا جس کے لئے میں بانیان و ٹرسٹیان کو خصوصی طور مبارکباد پیش کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت دونوں بانیان و رفقاء کو دنیا و آخرت میں اس کار عظیم کا بے حساب اجر و ثواب عطاء فرمائے گاـ آپ سے قبل مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے سینئر سٹی زن ہاؤس و نوری قصرالیتمی کے قیام کرنے کے اغراض مقاصد بیان فرمایا بعدہ حضرت امیر سنی دعوت اسلامی مولانا شاکر علی نوری صاحب قبلہ و مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے دست مبارک سے سینئر سٹی زن ہاؤس و نوری قصرالیتمی کا سنگ بنیاد رکھا گیا تقریب سنگ بنیاد میں سادات کرام، علمائے کرام و عمائدین شہر اور مقامی و بیرونی شہر سے تشریف لائے عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے مبلغین و معاونین شریک تھے اسی طرح بعد نمازِ ظہر مرکز اہلسنت جامع مسجد یارسول اللہ ﷺ میں سنی تربیتی سینٹر کا افتتاح مولانا شاکر علی نوری صاحب قبلہ کی دعا سے ہوا یہاں پر آپ نے علم دین حاصل کرنے کی اہمیت و افادیت پر خصوصی خطاب فرمایا دونوں تقریبات میں شہریان مالیگاؤں کثیر تعداد میں شریک ہوئے

رپورٹ :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading