*تبلیغی جماعت فیصل آباد کے امیر کورونا وائرس سےجاں بحق*

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کورونا وائرس کا شکار پیپلز کالونی کے رہائشی مولانا صہیب رومی انتقال کر گئے ۔

مرحوم تبلیغی جماعت کے مقامی امیر تھے مولانا صہیب کے بیٹے ، بہو،2 پوتے،پوتی کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آچکا ہے ۔ان کی موت کے بعد فیصل آباد میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2 ہو گئی ہے ۔

مولانا صہیب کے ایک بیٹے ، بہو اور دو پوتے ایک پوتی کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آچکا ہے ۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی کے مطابق فیصل آباد میں 23 زائرین اور تبلیغی جماعت کےا رکان سمیت 42 دیگر شہریوں کے کرونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں ۔(بشکریہ جنگ نیوز پاکستان)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading