تبلیغی جماعت سے وابستہ 8غیر ملکی افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناگپور،08اپریل(یو این آئی)تبلیغی جماعت سے وابستہ آٹھ غیر ملکیوں پر مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں فارنرز ایکٹ اور ٹورسٹ ویزا رولز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، سبھی آٹھ افراد شہر کی ایک مسجد میں قیام پذیر تھے۔ یہ لوگ تبلیغی جماعت دہلی میں شامل ہوکر یہاں پہنچے تھے۔
گذشتہ ماہ دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت مرکزکے زیر اہتمام پروگرام میں بہت سے افراد شامل ہوئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading