بی جے پی کارپوریٹر گرپریت کورکی رکنیت منسوخ کی جائے:کارپوریٹرشبانہ بیگم محمدناصر

ناندیڑ :18 دسمبر (راست) کانگریس کارپوریٹر شبانہ بیگم زوجہ محمد ناصر اقبال نے ایک مطالباتی مکتوب کے ذریعہ ناندیڑ میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ رام منوہر لوہیا ہیڈ لائبریر ی اور مسابقتی امتحان رہنمائی مرکز کو قلعہ میں منتقل کیا جائے اور اپوزیشن لیڈر گرپریت کور سوڈی کی رکنیت منسوخ کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق تروڑیکر مارکیٹ میں واقع ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی رام منوہر لوہیا لائبریری اور مسابقتی امتحان رہنمائی مرکز کو قدیم شہرناندیڑ کے قلعہ میں واقع میونسپل کارپوریشن کیعمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ زون نمبر 14Bہولی کی کارپوریٹر شبانہ بیگم زوجہ محمد ناصر اقبال نے کیا ہے ۔ اپنے مطالباتی مکتوب میں انہوں لکھا کہ مذکورہ لائبریری اور اسٹڈی سینٹر کو مہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ میں منتقل کرنے کے بارے میں حالانکہغور کیا جا رہاہے لیکن مذکورہ جگہ طلباءکے لئے موزوں انتخاب نہیں ہو گا ۔ کیونکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ میں میونسپل کارپوریشن کی دکانیں ، کارپوریشن کے دو عدد دفاتر ، کپڑا مارکیٹ اور ہجوم والی شاہراہ ہونے سے طلباءکو مطالعہ کرنے کے لئے جو پر سکون ماحول درکار ہے وہ نہیں مل پائے گا ۔ اس لئے رام منوہر لوہیا لائبریری اور اسٹڈی سینٹر کومہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ میں منتقل نہ کیا جائے ۔ مکتوب میں بی جے پی کی کارپوریٹر و اپوزیشن لیڈر گر پریت کور سوڈی کی جانب سے میونسپل کمشنر کو دئے گئے مکتوب کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ موصوفہ نے مسلم سماج سے متعلق اپنے مکتوب میں جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ غلط ہیں۔ وہ اپوزیشن لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون بھی ہیں اور اسی زون کی قیادت کرتی ہیں جہاں کے ساکنان کی انہوں نے کردار کشی کی ہے ۔ ان کے ساتھ آج تک ایسی کوئی مذموم حرکت نہیں ہوئی جس کا انہوں نے اپنے مکتوب میں ذکر کیا ہے ۔ شبانہ بیگم زوجہ محمد ناصر اقبال نے اپنے مکتوب میں کہاکہ گر پریت سوڈی نے جس زبان کا استعمال اپنے مکتوب میں کیا ہے وہ قابل جرم ہے اور دستور ہند کی ساکھ کو مکدر کرنے والی ہے۔ اس لئے گرپریت کور سوڈی کے خلاف مہاراشٹرمیونسپل کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ 13(4) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کارپوریشن کی رکنیت منسوخ کی جائے اور اس تعلق سے ایک قرارداد کارپوریشن کے عام اجلاس میں پیش کی جائے۔ تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کارپوریٹر کسی مخصوص مذہب اور ذات کے خلاف زہر نہ اگلے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading