بھیونڈی:دھارمک استھل بچاو سمنویہ سمیتی نے کلیان روڈ سے گزرنے والے میٹرو روٹ کی مخالفت کی

بھیونڈی کلیان روڈ ویپاری رهواسی سنگھرش سمیتی سیاہ فیتا باندھ کر میٹرو بھومی پوجن کی کریں گے مخالفت
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی دھارمک استھل بچاو سمنویہ سمیتیمذہبی اور کلیان روڈ ویپاری و رهواسی سنگھرش سمیتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کلیان میں کئے جا رہے تھانے – كليان – بھیونڈی میٹرو ریل پركلپ کے افتتاح کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ شہریوں کو اعتماد میں نہ لے کر من مانی اور آمرانہ رویے سے اپنا پرکلپ ( یوجنا ) شروع کر رہی ہے۔  ملک میں لوک شاہی نہیں حکومت شاہی کا راز چل رہا ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ عوام کی مذہبی جذبات کو مجروع کر بھڑکانے پر مجبور کر رہی ہے۔ اس سے ہونے والے احتجاج اور نقصان کے لئے حکومت اور انتظامیہ خود ذمہ دار ہو گی ۔ اس لئے کلیان روڈ ویپاری ورهواسی سنگھرش سمیتی اور دھارمک استھل بچاو سمنویہ سمیتی کے لوگ 18 مارچ کو کلیان میں وزیر اعظم مودی کے ذریعہ کئے جا رہے میٹرو پركلپ بھومی پوجن کا ہاتھ میں سیاہ پٹی باندھ کر اس کی مخالفت کریں گے ۔واضح ہو کے دھارمک استھل بچاو سمنویہ سمیتینے پریس کانفرنس کر بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کی جدوجہد میں ہمیں بڑی کامیابی اس وقت ملی جب رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے تعاون سے اسمبلی میں سابق ایم پی سریش ٹاورے، ایس پی لیڈر رضوان احمد مسٹر کی موجودگی میں ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ساتھ ملاقات کر ان کے روبرو کلیان روڈ سے میٹرو ٹرین لے جانے پر آنے والی مشکلات سے آگاہ کرایا گیا تھا ۔ جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر اعلی نے فوری طور پر ایم ایم آر ڈی اے کمشنر آر اے راجیو کو موبائیل فون پر رابطہ کر کے کہا تھا کہ اگر کلیان روڈ سے میٹرو ٹرین لیجانے پر زیادہ رهواسی اور مذہبی مقامات متاثر ہو رہے ہیں تو کوئی دوسرا راستہ منتخب کریں تاکہ کم سے کم لوگ بے گھر ہوں اور جلد سے جلد بھیونڈی شہریوں کو میٹرو ٹرین کا فائدہ مل سکے۔ ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایم ایم آر ڈی اے کمشنر سے کلیان روڈ سنگھرش سمیتی اور دھارمک استھل بچاو سمنویہ سمیتی کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے لئے بھی ہدایات دی تھی ۔ جس کے مطابق ایم ایم آر ڈی اے  کمشنر نے گزشتہ 3 دسمبر کو ہمیں مدعو کیا اور ہم نے کمشنر سے ملاقات کر کے ان کے سامنے تین دیگر راستوں کا مشورہ دیا تھا ۔اس کے بعد انہوں نے میٹرو کے ڈائریکٹر پی آر کے مورتی کو تینوں راستوں کا سروے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔اسی درمیان رکن اسمبلی رپیش مہاترے نے بھی مکتوب کے ذریعہ 28 نومبر کو وزیر اعلی سے  کلیان روڈ سے میٹرو ٹرین لیجانے کی مخالفت کی ہے ۔لیکن ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں  میٹرو پركلپ پانچ کا بھومی پوجن کرانے کی خبریں ایک ہفتے سے مسلسل پرنٹ میڈیا میں شائع ہو رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ہم تمام شہریوں کو محسوس ہورہا ہیں کہ جیسے حکومت اور انتظامیہ عوام کو اعتماد میں نہیں لینا چاہتی ہے اور ملک میں لوک شاہی نہیں بلکہ حکم شاہی ہے ایسا احساس دلانا چاہتی ہے۔ ایم ایم آر ڈی اے کے اس ہٹ دھرمی کی وجہ سے لوگ ڈرے شہمے ہیں ۔ مذہبی مقامات کے منہدم ہونے کا تصور اور پورے شہر کے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروع ہونے کی وجہ سے شہر کا ماحول بھی خراب ہو سکتا ہےساتھ ہی ساتھ ہمارے  ویپاری اور رهواسی بھائی اپنی بے روزگاری اور بے گھر ہونے کے امکانات کو لے کر اس طرح فکر مند ہیں کہ وزیر اعظم کے پروگرام میں جاکر کوئی بھی شہری اگر خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اس کی ساری ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ کی ہوگی ۔ اسی طرح رکن پارلیمان کپل پاٹل بھیونڈی میئر جاوید دلوی، اور تمام پارٹی کے رہنماوں سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل کے تیئں سنجیدہ ہوکر مسائل کا حل نکالیں ۔ اس طرح کی معلومات دھارمک استھل بچاو سمنویہ سمیتی بھیونڈی اور کلیان روڈ ویپاری و رهواسی سنگھرش سمیتی کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر کلیان روڈ پر واقع ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر صحافیوں کو دی ۔ مذکورہ موقع پر شاداب عثمانی، رام لاهارے، مہاراج منوج جوشی، منوہر ہیرانی، شرد رام شیجپال، شیخ عین الحق، حسن انصاری، سدھاکر آنچل، امین خان وغیرہ موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading