ماہور:( اکرم چوہان )تعلقہ ماہور کے سندھ کھیڑ پولس اسٹیشن حدود میں دل دہلادینے والی واردات رونما ہوئی۔باپ نے اپنے دو بچوں کوکھانے میں زہر دے کر جان سے مارد یا اسکے بعدخودبھی خودکشی کرلی ۔ کیونکہ اس شخص کی بیوی ایک ماہ قبل اپنے عاشق کے ساتھ اپنے دو بچوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی جس کے غم میں نڈھال سنتوش نے اپنے دو بچوں کو کھانے میں زہریلی دوا ڈال کر جان سے مار دیا اور بعد میں خود بھی خود کشی کر لی۔ آج 9 فروری کو را مو نائیک تانڈا دیہات کے جنگل میں اس بات کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ماہور کے سندکھیڑ پولیس کے رامونائیک تانڈا کے مزدور سنتوش چوہان کی بیوی 27 دن قبل اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر 14جنوری کو اسی گاو¿ں کے غیر شادی شدہ نوجوان کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔
شوہر نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔بیوی کے اس طرح عاشق کے ساتھ فرار ہونے سے سنتوش دلبرداشتہ ہوگیاتھا ۔اس لئے گزشتہ اتوار کو وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ رامونائیک تانڈا چھوڑ کرچلاگیاتھا ۔ اس کے بعد دیگر رشتہ داروں سے اس کا کوئی ربط نہیں رہا۔ سنتوش چوہان ایوت محل ضلع کے دگرس کاساکن تھا اسکی شادی تیرہ سال قبل ماہور کے دیہات کی لڑکی سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سنتوش اپنی بیوی کے ہمراہ ماہورکے رام نائک تانڈا گاو¿ں میں رہنے لگا تھا اور مزدوری کرکے اپنی زندگی گزربسرکررہاتھا۔اسی دوران اس کی ملاقات وڈولی گاو¿ں کے ایک نوجوان سے ہوئی جو آٹھ سال قبل رامونایئک تانڈا میں رہنے آیا تھا۔ اس لیے دونوں میں کافی دوستی ہو گئی اور یہ نوجوان ا کثران کے گھر آیا جایا کرتا تھا ۔اس نوجوان نے اس کی بیوی سے قریبی تعلقات قائم کرلئے اور گزشتہ دنوں چوہان کی بیوی اپنے دو بچوں ویدیکا عمر بارہ سال اور بیٹے روپیش عمر دس سال کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی۔ اس بات سے سنتوش کافی دل برداشت ہو چکا تھا اسی لیے اس نے گزشتہ روز اپنے بچوں کو سموسہ میں چوہے مارنے کی دوائی ملائی اور انہیں یہ سموسہ کھلا دیا اس کے کچھ دیر بعد ہی دواسنتوش نے کھائی ۔ جس کے بعد ان تینوں کی موت ہو گئی ۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل پولیس افسر جہر وال پی‘ آدلیپ تڑکے موقع واردات پر پہنچ گئے ۔ اس وقت دونوں بچوں کی لاشوں سے سو میٹر کے فاصلے پر جنگل میں کی نعش سڑی گلی حالت میں دستیاب ہوئی۔ ان کی لاشوں کے پاس مختلف دیہاتوں کا بس کے ٹکٹ دستیاب ہوئے اس کے علاوہ زہریلی دوا کا ڈبہ‘آدھار کارڈ‘ پیکٹ اور ڈائری بھی ملی ہے۔ لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر ان کا پوسٹ مارٹم کر دیا ہے۔اس وقت ضلع پریشد رکن سنجے راٹھوڑ ونودراٹھوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔