موسیقار اے آر رحمان اپنی بیٹی خدیجہ نے ایک تقریب میں برقع پہننے کر جانے پر تنازعات میں گھر گئے تھے ۔ حال میں سلم ڈاگ ملینیئر کے 10 سال پورا ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا تھا ۔ اس تقریب میں ان کی بیٹی برقع پہن کر پہنچی تھیں ۔ انہوں نے اپنے پاپا کے لئے ایک جذباتی تقریر پیش کی تھی لیکن خدیجہ کے برقع پہن کر جانے پر اے آر رحمن کا ٹرول کیا گیا ۔

جس کے بعد رحمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک فوٹو شیئر کی ۔ اس تصویر سے رحمن نے یہ بتانے کی کوشش کی تھی کہ خدیجہ کا برقع پہننا یا نہ پہننا اس کی خود کی پسند ہے لیکن اس فوٹو کو لے کر بھی رحمن ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ۔ وہیں خدیجہ نے اس پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ،’ مجھے پردہ کرنے کیلئے مجبور نہیں کیا گیا ۔ میں اگر برقع پہنتی ہوں تو یہ میری اپنی پسند ہے ۔ میں بالغ ہوں مجھے پتہ ہے کہ کیا پہننا ہے اور کیا نہیں ۔ ‘
#ARRahman #Daughter #Burqa #Troll