بلولی2 روزہ عمومی تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کی تفصیلات

بلولی:9فروری( ابرار بیگ ) بلولی۔ بودھن روڈ پر شہر سے دو کلو میٹر کی دوری پر12اور13 فروری کو منعقد ہونے والے سالانہ ضلع سطحی دوروزہ عمومی اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس نویت کا اجتماع بلولی میں 23 سال بعد ہونے جارہا جو تاریخی و یادگار رہے گا۔ علاوہ ازیں ہندو مسلم بھائی چارے کا ایک پیغام بھی ہے جو اس اجتماع کیلے غیر مسلم بھائیوں نے اپنی اراضی فراہم کرتے ہوئے ایک بہتر روایت قائم کی۔ گزشتہ ایک ماہ سے مقامی اور ضلع ناندیڑ کے مختلف تعلقے اور دیہات سے آئے نوجوان ،بزرگ، سمیت بچے اجتماع گاہ کے میدان میں رضاکارانہ طور پر کام خدمات انجام دینے میں جٹے ہوئے ہیں۔

اجتماع میں آنے والے مسلم بھائیوں کے رہنے کا معقول طور پر انتظام کیا جارہا ہے۔اس ہونے والے اجتماع کا عمومی پنڈال 400×600 یعنی 2 لاکھ40 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل رہے گا۔جبکہ مشورہ کا پنڈال 100/150 یعنی پندرہ ہزار اسکوائر فٹ رہے گا۔اسکے علاوہ پانی کے ذخیرہ اندوزی کیلے تین ہاوز بناے گ? ہیں جبکہ وضوخانہ،طہارت خانے، کا نظم بھی بہتر انداز میں کیا جارہا ہیں۔حسب توقع اجتماع میں بڑی تعداد میں مسلمان بھاءشرکت کریں گے۔حالانکہ اجتماع ناندیڑ ضلع کا ہیں لیکن پڑوسی ریاست تیلنگانہ کے سرحد سے بلولی شہر قریب ہونے سے تلنگانہ کے مختلف اضلاع نظام آباد ، کاماریڈی، عادل آباد، سے بھی کثیر تعداد میں مسلمان شرکت کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading