بین المدارس انعامی مسابقتی امتحان میں مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے طالبات کی شاندار شرکت

ناندیڑ (16 دسمبر ) : آج ناندیڑ کے مراٹھی روزنامہ پرجاوانی اور شامبھویز اکیڈمی آف ٹیکنو سائنس کے اشتراک سے منعقدہ بین المدارس انعامی مسابقتی امتحان میں معلّمہ محمّدی عظمیٰ خان کی بہترین رہنمائی میں ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے طالبات نے شاندار شرکت کی. یہ مسابقتی امتحان شری نگر کے شامبھویز اکیڈمی آف ٹیکنو سائنس کی شاخ روبرو مہاتما پھولے منگل کاریالیہ، نئی آبادی، ناندیڑ پر منعقد کیا گیا تھا. اس بین المدارس مقابلہ جاتی انعامی مسابقتی امتحان میں جماعت چہارم تا دہم جماعت کے کم و بیش پانچ ہزار سے زائد طلباء نے حصّہ لیا. جس میں اسکول ہذا کے جماعت نہم و دہم کے منجملہ 21 طالبات نے شرکت کی.

انگریزی زبان میں 30 نمبرات پر مشتمل اس امتحان کا وقت ایک گھنٹہ مقرر کیا گیا تھا. جو کے جماعتوں کے لحاظ سے دن بھر مختلف اوقات میں جاری رہا. اس موقع پر اسکول ہذا کی صدر معلّمہ انصاری نثار فاطمہ میڈم اور شفٹ اوّل کے گرلز سیکشن کے انچارج معلّمہ خان نکہت یاسمین میڈم نے بین المدارس انعامی مسابقتی امتحان میں شریک ہونہار طالبات کی ہمّت افزائی کرتے ہوئے ان کی خوب پذیرائی کی اور ساتھ ہی ساتھ اسکول کا نام روشن کرنے اور کامیابی کیلئے دُعا کی.

Leave a comment