نریندرمودی کسانوں کی خودکشی کیلئے ذمہ دار۔توگڑیا

گاندھی نگر۔ہندوتوا لیڈرپروین توگڑیا نے ہفتہ کوملک میں کسانوں کی خودکشی کے لئے نریندرمودی حکومت کی’غلط پالیسیوں’ کوذمہ دارٹھہرایا۔ حال ہی میں انٹرنیشنل وشوہندو پریشد (اے ایچ پی) نام سے نئی تنظیم بنانے والے پروین توگڑیا نے کسانوں کی حمایت میں دیہگام سے گاندھی نگرتک 20 کلومیٹرکے مارچ میں حصہ لیا۔ اے ایچ پی کی یونٹ راشٹریہ کسان پریشد (آرکے پی) کے ذریعہ منعقدہ اس احتجاج میں کئی مقامی لوگ اورکسان شامل ہوئے۔مارچ کے اختتام پرگاندھی نگرمیں کسانوں سے بات چیت کے دوران پروین توگڑیا نے بی جے پی کونصیحت دی کہ انہیں کسانوں کو’ووٹ بینک’ کے طورپردیکھنا بند کرنا چاہئے۔ توگڑیا نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا اورانہیں پریشان کیا ہے۔ کسانوں کوقرض کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ خود کشی کررہے ہیں۔ اگریہ حکومت کسان طبقے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتی، تواس کو استعفیٰ دے دینا چاہئے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading