بینک ڈوبنے پر پانچ لاکھ روپے انشورنس ملے گا

نئی دہلی: بجٹ 2020: مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے بینکوں میں بڑھتے فراڈ کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈرس کے پیسے ڈوبنے سے بچانے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ پنجاب اینڈ مہاراشٹر بینک معاملہ سامنے آنے کے بعد جو سب سے بڑی تشویش تھی، وہ یہ کہ اگر کوئی بینک ڈوب جاتا ہے تو اس کے اکاؤنٹ ہولڈرس کو بھی زبردست نقصان ہوسکتا ہے۔

بینک اکاؤنٹ ہولڈرس کے اکاؤنٹ کی سیکورٹی کے لئے ڈیپازٹ انشورنس ایک لاکھ روپئے تھا۔ وزیر خزانہ نے اپنے بجٹ اعلان میں کہا کہ اس کی حد اب 1 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپئےکردی گئی ہے۔

ڈی آئی سی جی سی یعنی ڈیپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کی طرف سے نئے ضوابط کے مطابق، صارفین کے 5 لاکھ روپئے کی سیکورٹی کی گارنٹی ملے گی۔ یہ ضابطہ بینک کے سبھی شاخوں پر نافذ ہوگا۔ اس میں پرنسل اور سود (Principal and Interest) دونوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ مطلب واضح ہے کہ اگر دونوں جوڑ کر پانچ لاکھ سے زیادہ ہے تو صرف 5 لاکھ روپئے کی رقم ہی محفوظ مانی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading