بہار میں 150 کورونا مثبت ملے، متاثرین کی تعداد 3509

danapur_1589260348پٹنہ، 30 مئی (یو این آئی) بہار کے مختلف اضلاع میں 150 کورونا مثبت معاملے ملنے کے بعد ریاست میں انفیکشن کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3509 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے ہفتہ کے روز دوپہر میں جاری جمعہ دیر رات کی جانچ رپورٹ میں بیگو سرائے ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ 19 معاملے پائے گئے۔ وہیں، دربھنگہ میں 17، شیخ پورہ میں 15، بھوجپور میں 14، مدھے پورا میں 10، ارریہ میں نو، سیوان اور مظفر پور میں آٹھ آٹھ، جہان آباد اور مونگیر میں چھ چھ، گیا اور کشن گنج میں پانچ پانچ مثبت پائے گئے ہیں۔


اسی طرح روہتاس، کیمور، پٹنہ، سہرسہ اور نالندہ میں تین تین، بھاگلپور اور شیوہر میں دو دو اور ویشالی، سارن، بانکا، بکسر، مشرقی چمپارن، کھگڑیا، سمستی پور، جموئی اور سیتامڑھی میں ایک ایک شخص کے انفیکشن کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین میں 23 خواتین شامل ہیں۔ اس طرح ایک ساتھ 150 لوگوں کے انفیکشن کی زد میں آنے سے بہار میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3509 ہو گئی ہے۔
محکمہ نے بتایا کہمتاثرین میں سے زیادہ تر دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، جنہیں اسکریننگ کے بعد ڈویژن سطح پر کورنٹن مرکز میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کا سب کا سیمپل جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading