بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ کے وارڈہ روڈ پر واقع مہاپولی گاؤں میں گزشتہ شب تقریبا ساڑھے دس بجے پان پٹی پر گٹکھا اور سگریٹ لے کر کھڑے تھے تین لوگ پان پٹی چلانے والے کے ذریعے پیسے مانگنے اور تھوڑا دور جاکر سگریٹ پینے کے لیے کہنے پر ناراض تینوں گاہکوں نے کار سے تلوار اور چاپڑ نکال کر حملہ کردیا اور پورے علاقے میں دہشت پھیلا دی ۔
اس واردات میں چار لوگ زخمی ہوگئے وہیں حملہ کرکے بھاگ رہے حملہ آوروں کو پکڑ کر بھیڑ نے پٹائی کردی جس سے تینوں حملہ آور بھی زخمی ہوگئے ہیں اس پورے واقع کے بعد مہاپولی گاؤں اور اطراف کے علاقوں میں سناٹا چھا گیا ۔گنیش پوری پولیس اسٹیشن میں حملہ آوروں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق مہاپولی گاؤں کی سڑک کے پاس عقیل پٹیل نامی شخص کی پان پٹی ہے جس پر سون ٹکے گاؤں کے رہنے والے ارون نامدیو بھوئر اور دو دوست نے کار سے آکر سگریٹ اور گٹکھا خریدا پان ٹپری چلانے والے عقیل پٹیل نے ان تینوں سے تھوڑا سائٹ میں ہٹ کر سگریٹ پینے اور پیسے دینے کے لئے کہا جس سے ناراض ہوکر تینوں نے پان ٹپری چلانے والے عقیل پٹیل اور گٹکھا خریدنے والے میں تنازعہ ہوگیا اور اتنا تنازعہ بڑھ گیا کہ وہاں آس پاس کے لوگ جمع ہونے لگے۔
اس درمیان دیوا نند اور اکشے غصے میں آگئے اور بھگت بندووں نے اپنی کار سے چاپڑ اور تلوار لے کر علاقے میں دہشت پیدا کرتےہوئے آس پاس کھڑے حزیف حلبے۔ذکی فیاض ناچن اصغر واحد حلبے۔اور عقیل پٹیل پر تلوار اور چاقو سے حملہ کردیا جس میں فیاض ناچن اصغر واحد حلبے زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد مشتعل بھیڑ نے دیوانند۔بھگت اکشے اور ارن نامدیو بھوئر کو پکڑ کر پیٹ دیا
گنیش پوری پولیس نے اس معاملے میں دونوں گروپ پر معاملہ درج کرلیا ہے جس کے بعد مہاپولی گاؤں اور اطراف میں کشیدگی پھیل گئی ہے تھانے تعلقہ پولیس انچارج وکرم دیش مانے ایڈیشنل پولیس انچارج دیپالی گھاٹے پولیس نائب انچارج پرشانت ڈھولے مقامی کرائم برانچ پولیس کے سینئر پولیس انچارج سریش منورے گنیش پوری پولیس اسٹیشن کے معاون پولیس انچارج دھرم راج سونکے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی اور علاقے میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گاؤں اور اطراف کے برادران وطن کی طرف سے مسلم کمیونٹی کے لوگوں پر بھی کیس درج کرنے کا دباؤ بنایا جارہا تھا کہ ایک ہی طرف کے لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ایسا کیوں؟پولیس نے کہا فوٹو اور ویڈیو میں تمہیں لوگ تلوار لہراتے نظر آرہے ہو اور تم ہی لوگ وہاں گئے تھے وہ لوگ تمہارے پاس آکر لڑائی نہیں کئے ہیں مزید پولیس نے کہا اگر زیادتی کروگے تو مزید دفعات بڑھ جائیں گی ۔مہاپولی کی معروف سماجی شخصیت عرفان بھورے نے بتایا کہ آج مہاپولی گاؤں میں حالات مکمل کنٹرول میں ہے اور گنیش پوری پولیس کا رول بہت اچھا رہا ابھی بتدریج کشیدگی اور تناو ختم ہورہاہے جس میں پولیس کی کارکردگی سراہنا کے قابل ہے اور مہاپولی گاؤں نے پولیس کی بروقت مداخلت اور کاروائی کی تعریف کی ہے