میئر کی سربراہی میں 19 کارپوریٹرز کے وفد نے سنائی شہر کے مسائل
بھیونڈی ( ایس اے ):- بنیادی سہولیات کی مانگ کو لے کر میئر کی سربراہی میں 19 کارپوریٹروں اور شہریوں کا ایک وفد منترالیہ پہنچ کر وزیر مملکت برائے داخلہ جیتندر اوہاڑ سے مل کر انھیں شہر کے مسائل سے باور کرایا ۔ اس دوران شہر میں چھپ پڑے ترقیاتی کاموں کو رفتار دینے کے لئے حکومت سے فنڈ کی پر زور مانگ کے لئے دس نکاتی مطالبات کا ایک میمورنڈم بھی انھیں سونپا گیا ۔ جسے وزیر نے سنجیدگی سے لے کر جلد ہی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جس کے بعد مہاوکاس آگھاڑی حکومت کے دفتر میں بھیونڈی کے نمائندوں میان بھیونڈی شہر کی ترقی کی امید جاگ گئی ۔ واضح ہو کہ بھیونڈی کی میئر پرتبھا ولاس پاٹل ، ڈپٹی مئیر عمران خان ، ہاوس لیڈر ولاس پاٹل ، این سی پی رہنما جاوید فاروقی کی سربراہی میں 19 کارپوریٹروں کا وفد دو روز قبل ممبئی منترالیہ پہنچ وزیر داخلہ جتندر اوہاڑ سے ملاقات کی.
مسائل پر مبنی 10 نکاتی میمورنڈم سونپا، قرض کی معافی اور بند پڑے کاموں کے لئے مالی اعانت کا مطالبہ
اس دوران مذکورہ وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو 10 نکاتی مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی جس میں حکومت کی طرف سے بھادسا ڈیم سے امرت ابھیان کے تحت منظور شدہ سو ایم ایل ڈی پانی کو سورنجینتی ناگروتھن کے تحت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کے ذریعے برسوں سے کرایہ کی جگہ پر چلائے جانے والی اسکولوں کا کرایہ دینے کے ساتھ ساتھ خستہ حال عمارتوں کی مرمت کے لئے بھی فنڈز فراہم کرنے کی مانگ کی گئی ہیں ساتھ ہی نئی سبزی مارکیٹ بنانے اور تھیٹر ہاؤس کی تعمیر و مرمت کے لئے بھی فنڈز کی مانگ کی گئی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں کارپوریشن کے ذریعے فلائی اوور برج کی تعمیر کے لئے لیا گیا قرض کی قسط کارپوریشن کی طرف سے نہیں بھر پانے کی وجہ سے مالی بحران سے دوچار کارپوریشن کا قرض معاف کرنے کے ساتھ نئے پارک اور انڈور اسٹیڈیم کے لئے فنڈ کی مانگ کی گئی ہے ۔ میمورنڈم میں اس کے ساتھ ہی خستہ حال سڑکوں کی مرمت اور صنعتی علاقوں کی آدھی ادھوری پڑی سڑکوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کے شہر میں 52 سڑکوں کا کام ایم اے آر ڈی اے کے ذریعے شروع ہے ایسے میں دو مرحلوں میں 15 سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہے ۔ لیکن اس میں طرح طرح کی رکاوٹ آرہی ہے اسے دور کرنے کے ساتھ ہی شہر میں کومن ڈی سی آر زیر التواء ہے اس کی وجہ سے بھی ترقیاتی کام متاثر ہورہا ہے جسے منظوری دینے کی مانگ کی گئی ہے ۔ اس دوران میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آسیا بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر شمیم خان ، شانو پٹھان ، سابق ڈپٹی مئیر و کارپوریٹر احمد حسین صدیقی ، محبوب الرحمن انصاری ( ببلو ) ، ارشد انصاری ، ملک نظیر مومن ، مطلوب سردار موجود تھے ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ اور ایم ایم اے آر ڈی اے کے لوگ کریں گے بھیونڈی کا دورہ
وزیر مملکت برائے داخلہ جتندر اوہاڑ نے مسائل کو سننے کے بعد اگلے ہفتے ایم ایم آر ڈی اے کے لوگوں کے ساتھ پہلے ملاقات کریں گے اس کے بعد ایم ایم آر ڈی اے کے ذمہ دار لوگوں کے ساتھ خود وزیر مملکت برائے داخلہ بھیونڈی کا دورہ کریں گے اور شہر کی موجودہ صورتحال اور شہر کے بند پڑے کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ اس کے لئے علاوہ بند پڑے کاموں کو رفتار دینے کے لئے متعلقہ محکمہ کو احکامات دے گے ۔ انھوں نے کہا کے اس دوران کام میں لاپرواہی کرتے کوئی افسران پائے گئے تو اس پر کاروائی کی جائے گی اس طرح کی یقین دہانی وزیر مملکت برائے داخلہ نے بھیونڈی کے نمائندوں کو دیا ہے ۔جس کے بعد بھیونڈی کے مسائل سے جلد ہی نجات ملنے کی امید شہریوں میں جاگ اٹھی ہے ۔