اہم خبر : ریلویز 12 ستمبر سے مزید 80 ٹرینیں چلائے گی: پربھنی- حیدرآباد و دیگر ٹرینیں دیکھئے مکمل فہرست

ٹرینوں کی بکنگ 10 ستمبر سے شروع ہوگی۔ بیشتر ٹرینوں میں روزانہ چلنے والی ہے ، جبکہ ہفتہ وار اور دو ہفتہ وار خدمات بھی موجود ہیں۔

نئی دہلی، 05 ستمبر(یواین آئی) انڈین ریلوے نے 12 ستمبر سے 80 اور خصوصی ٹرینیں چلانے اور ان ٹرینوں سمیت سبھی گاڑیوں میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ویٹنگ لسٹ ہونے پر کلون ٹرین یعنی ڈپلیکیٹ گاڑی چلانے کا سنیچر کو اعلان کیا۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزی کیٹیو آفیسر (سی ای او) ونودکمار یادو نے یہاں ایک ورچول نامہ نگاروں کی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ 11 اور 12 ستمبر کی نصف شب سے 40 جوڑی خصوصی ٹرینیں یعنی 80 گاڑیوں کو شروع کی جارہی ہیں۔ اس طرح سے خصوصی گاڑیوں کی تعداد 310 ہوجائے گی۔ 230 ٹرینیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔


پربھنی- حیدرآباد- پربھنی اسپیشل ٹرین کا ٹائم ٹیبل اور روٹ جاری

https://wp.me/pacC8F-rMC


انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ان 80 گاڑیوں کے تعین میں مزدور اسپیشل گاڑیوں کے راستوں کا دھیان رکھا گیا ہے۔ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ جومزدور کووڈ۔19 کی وجہ سے چھوڑ کر گھر گئے تھے وہ اب واپس لوٹ رہے ہیں۔ نئی گاڑیوں سے انہیں واپس کام کی جگہ پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

مسٹر یادو نے بتایا کہ ریلوے بورڈ ان سبھی ٹرینوں میں بکنگ کی صورتحال کا بہت ہی باریکی سے جائزہ لے رہا ہے۔ مسافروں کو زیادہ سہولت دینے کے عزم کا اظہار کرنے کے ساتھ ریلوے نے یہ بھی طے کیا ہے کہ اگر کسی مارگ پر کسی ٹرین میں اگلے سات سے لے کر دس دنوں تک بکنگ میں ویٹنگ لسٹ ہورہی ہے تو ریلوے اس گاڑی کی ایک کلون ٹرین چلائے گی۔ یہ ڈپلیکیٹ گاڑی اصل گاڑی سے پہلے روانہ کی جائے گی اور اس کے رکنے کے اسٹیشن بھی کم ہوں گے۔

.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading