بھیونڈی: کارپوریشن ٹیکس سود میں چھوٹ” ابھئے یوجنا ” کا آج آخری دن  میونسپل ڈپٹی کمشنر ونندنا گلوت نے ٹیکس بقایہ داروں سے ٹیکس بھرنے کی اپیل کی 

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن علاقے کے تحت پراپرٹی مالکان کی سہولت کیلئے ٹیکس بقایہ داروں کے لئے ٹیکس کی سود کی رقم میں چھوٹ دینے والی شروع کی گئی ابھئے یوجنا کا آج آخری دن ہے ۔

کارپوریشن ٹیکس ڈپٹی کمشنر وندنا گلوے نے سبھی ٹیکس بقایہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری دن اپنا بقایا ٹیکس بھر کر سود معافی والی ابھئے یوجنا کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ بتا دیں کہ شہریوں اور تمام پارٹی کے کارپوریٹروں کی طرف سے بار بار خط و کتابت کر کارپوریشن کے ٹیکس بقایا رقم کے سود میں چھوٹ دینے کی سہولت کے لئے ابھئے یوجنا دوبارہ شروع کرنے کی مانگ میئر اور میونسپل کمشنر سے کی تھی کافی بحث اور غور کے بعد کارپوریشن میئر جاوید دلوی اور میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے بھیونڈی کے شہریوں اور کارپوریٹروں کی مانگ کو قبول کرتے ہوئے 23 جنوری سے 22 فروری 2019 تک ایک ماہ کے لئے بقایہ داروں کے ٹیکس میں سود معافی والی ابھئے یوجنا شروع کی تھی ۔

آج 22 فروری 2019 کو آخری دن ہے ۔کارپوریشن ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق ابھی تک مجموعی طور پر 15 کروڑ 45 لاکھ 77 ہزار 692 روپئے ٹیکس کی وصولی ہوئی ہے ۔ جو میونسپل انتظامیہ کے ہدف سے بہت ہی کم ہے ۔ غور طلب ہو کہ بھیونڈی نظام پور شہر مہانگر پالیکا میں ٹیکس کی بقایا رقم 344 کروڑ روپئے ہے ۔ جس میں سے کارپوریشن انتظامیہ نے رواں مالی سال میں ڈیڑھ سو کروڑ روپئے ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا تھا۔ جو پورا ہوتا ہوا نہیں دکھائی پڑ رہا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں