گھر پٹی اور نل پٹی وصولی کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دینا شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی:عرفات شیخ
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی شہر سماجوادی پارٹی نے آج پارٹی کے مرکزی دفتر واقع زکات ناکہ پر بھیونڈی شہر کے متعدد مسائل خصوصا گھر پٹی اور نل پٹی کے پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کی تجویز کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اس پریس کانفرنس میں بھیونڈی شہر سماجوادی پارٹی کے چیرمین عرفات شیخ۔ سابق صدر عبداللہ انصاری۔اجے لالہ یادو۔ارشد چنو۔ ریاض شیخ پپو ،مولوی اختر صاحب ،اعجاز چاچا ایس پی یادو ماما، زبیر شیخ ،شمیم انصاری ،ضیاء بھائی ،اسمعیل رنگریز، اسلم فیضہ آبادی وغیرہ شامل تھے۔ پریس کانفرنس میں عرفات شیخ نے کہا کہ شانتی نگر علاقہ میں پائپ لائن کے اوپر سے راستہ بنا کر بھادوڑ کے سامنے اہم شاہراہ سے جوڑنا چاہئے اس طرح کا مطالباتی مکتوب میونسپل کمشنر اور مئر کو دیا ہے اور اب ہمارا مطالبہ ہےکہ اس مطالبہ کو تجویز بنا کر مہا سبھا میں پیش کیا جائے تاکہ یہ کام آسان ہو سکے دوسرا مطالبہ سماجوادی پارٹی نے یہ کیا ہے کہ گھر پٹی اور نل پٹی کی ادائیگی کے لئے ہر سال کارپوریشن سود معافی اسکیم شروع کرتی ہے جو اس برس نہیں ہورہا ہے ہمارا مطالبہ ہےکہ اس اسکیم کو شروع کیا جائے۔تیسرا مدعی اس پریس کانفرنس کا یہ تھا کہ جب تک شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم نا کرائی جاتی ہیں تب تک کوئی کوئی ٹیکس وصول نا کیا جائے مثلا گٹروں کی درستگی۔سڑکوں کی مرمت۔صفائی۔پینے کا پانی۔جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو¿۔وغیرہ۔ چوتھا مطالبہ بھیونڈی کارپوریشن میں برسراقتدار پارٹی گھر پٹی اور نل پٹی وصولی کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دینے کی تیاریاں کررہی ہے جو کہ شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اس طرح کی پلاننگ کو فورا رد کیا جائے عرفات شیخ نے سخت لفظوں میں کہا کہ ٹورینٹ کمپنی کو بھیونڈی میں لانے کا کام بھی کانگریس کے دور میں کیا گیا اور اب گھر پٹی ونل پٹی بھی پرائیویٹ میں دینے کا کام کانگریس کے دور اقتدار میں ہونے جارہاہے ہم ہونے نہیں دیں گے سڑکوں پر اتر کر دھرنا اندولن کریں گے اور اگر تجویز کو منظور کر لیا گیا تو ہم کانگریسیوں کے کارپوریٹروں کے گھروں کا گھیراو¿ کریں گے۔پانچواں مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ بھیونڈی کارپوریشن کی جدید عمارت کو بنے ابھی پانچ ہی برس ہوئے ہیں اور لادیاں اکھڑنے لگیں اسی طرح راجیو گاندھی فلائی اوور ٹوٹنے لگا نیز ڈرنیج لائن کا التوائ میں پڑے معاملات کی سی بی آئی سے جانج کرائی جائے۔بھیونڈی شہر سماجوادی پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ دنو پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی صاحب کی سرپرستی میں وزیر توانائی سے ملاقات کی تھی میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفات شیخ نے کہا کہ ریاستی سرکار فورا ایک کمیٹی بناکر ٹورینٹ کمپنی کی دادا گیری اور من مانے رویے کی جانچ کرائے اور بھیونڈی شہر میں نوڈل آفس ایم ایس ای ڈی سی ایل کو شروع کیا جائے اس مطالبہ کو منظور کرتےہوئے وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ کمیٹی بنائی جائے گی مگر ابھی تک بات آگے نہیں بڑھی ہمارا مطالبہ ہےکہ اس کمیٹی کی تشکیل جلد ہو۔