ناندیڑ کی مختصر خبریں

ناندیڑمیں جلوس محمدی تیاریوں کا آغاز

ناندیڑ:5?نومبر ( راست) مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے ہر سال جلوس پاک محمدی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ انعقاد عمل میں آتا ہے۔الحمدللہ امسال بھی جلوس پاک محمدی کی تیاریوں کے ضمن میں ایک اہم میٹنگ نوری مسجداشرف نگر ہنگولی گیٹ ناندیڑ میں منعقد ہوئی جس میں جلوس پاک محمدی کے ضمن میں اہم مشورے وتجاویز پر غور و خوص کیا گیا۔اس موقع پر علمائے اہل سنت بالخصوص مولانا محمد تراب الدین رضوی، مفتی محمد مرتضی صاحب رضوی ،مفتی عبدالحسیب قادری ،مفتی منشادصاحب ،مولانا عبدالعظیم رضوی ،مولانا صادق رضا، مفتی نور عالم رضوی ودیگر علماء وذمہ داران کمیٹی بالخصوص حاجی غلام نبی رضوی ،صوفی عبدالمجیب قادری، ایڈوکیٹ سلیم گیگانی ،الحاج رفیق صاحب قادری ،حاجی احمد رضوی ،الحاج حارث بھائی رضوی، داود خان صاحب ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔اخیر میں دعاء سلام و نیاز کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

پربھنی میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے
اسکالرشپ انٹرویو پروگرام کا انعقاد

پربھنی:5نومبر (پریس ریلیز )پاپولرفرنٹ گزشتہ کئی سالوں سے تعلیمی میدان میں کئی اہم امور انجام دیتی آرہی ہے اور سماج میں اس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی ہر سال کرتی رہتی ہے جن میں اسکول کٹ تقسیم کرنا، کیرئیر سے متعلق رہنمائی، ٹیوشن کلاس، والدین کے لئے رہنمائی اور مستحق طلباء میں اسکالرشپ کی تقسیم شامل ہیں یہ تمام امور تعلیم کے حصول میں راست تعاون کا ذریعہ بنتے ہیں. پاپولرفرنٹ آف انڈیا نے تعلیمی سال 2017-2018 میں 17 ریاستوں کے 1845 طلباء کے درمیان 1,28,69,548 روپے اسکالرشپ تقسیم کی.اسی ضمن میں تعلیمی سال 2018-2019 کی اسکالرشپ کے لیے آئن لائن فارم بھرنے کا اعلان کیا گیا تھا جن طلباء نے آئن لائن داخل کئے تھے آج 4 نومبر کو شہر پربھنی میں صبح 10 سے 11بجے کے درمیان الرحمن اسکول وکیل کالونی میں ان طلباء کا انٹرویو ہوا جس میں یو جی اور پی جی کے طلباء نے انٹرویو دیا.اس موقع پر پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے سٹیٹ سکریٹری عابد علی موجود تھے.اس طرح کی پریس نوٹ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ضلع سکریٹری عبدالسلام نے جاری کی.

مرزا جمیل بیگ ایم ۔پی۔جے کے قندہار تعلقہ صدرنامزد

قندہار: 5؍نومبر ۔ایم پی جے کے قندھار شریف تعلقہ صدر کی حیثیت سے مرزا جمیل بیگ سر کونامزدکیاگیاہے۔اور اسی طرح گجانن کوٹکر کو اور سلطان خان سر کونائب صدرنامزدگیا ہے۔تعلقہ سیکریٹری کے عہدہ پرشیخ عارش،جوائنٹ سیکریٹری سید امروز اورخازن کی حیثیت سے اظہر سروری سر کو نامزد کیا گیا ہے۔اراکین میں ممبران محمد ریاض اور شیخ ربانی اور دیگر حضرات ہیں۔اس موقع پر ناندیڑ ضلع صدر فیروز خان غازی، ضلع سیکریٹری اظہر خان،شیخ افروز پٹیل ،شیخ عبدالوحید انجینئر،شیخ سمیر اور دیگر سماجی خدمت گار موجود تھے۔ایم ۔پی۔جے گزشتہ ایک سال سے قندھار شریف میں ایک سماجی تنظیم کے طور پر کام کررہی ہے۔اس تنظیم نے عوام کو انکے حق حاصل کرنے کے لئے بیداری کا کام کیا ہے۔اور کرتے رہے گی ایم ۔پی۔جے نے قندھار شریف میں مزدوروں کے حق میںبھی کام کیا ہے ۔اوراسی طرح RTEکے ذریعہ غریب بچوں کی اسکول ایڈمیشن بھی کرائے گئے ہیں۔اور دیگر سماج کے بھی کام کئے ہیں۔اورا بھی سے غریب کاروباریوںکے لئے ہاکرس زون قائم کرنے کے لئے بھی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading