5 موٹر سائیکل ، اسکوٹر اور سائیکل جل کر خاک ، ایک فرد حراست میں
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی شہر میں دو پہیہ گاڑیوں کے جلانے کی واردات مسلسل جاری ہے ۔گزشتہ 2 ہفتے بعد تیسری واردات میں كامت گھر میں واقع ہنومان نگر میں دت مندر کے پاس کھڑی کی گئی 5 موٹر سائیکل اور ایک سائیکل کو جمعہ کی علی الصبح آگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس واردات میں سبھی پانچ گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ اس واردات میں بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن نے سونو شرما نامی شخص کی حراست میں لے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔واضح ہو کے بھیونڈی شہر میں گزشتہ دو ہفتے پہلے 4 دن کے اندر دیوان شاہ درگاہ کے احاطے میں دو الگ الگ جگہوں پر موٹر سائیکل جلانے کی واردات پیش آئی تھی ۔جس میں ایک واردات میں اسی بلڈنگ کے رہنے والے ایک 10 سالہ بچے کو موٹر سائیکل میں ماچس کی تیلی جلا کر آگ لگانے کا انکشاف سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے ہوا تھا۔ اس کے بعد اب كامت گھر میں واقع ہنومان نگر کے دت مندر کے پاس ونود، کرن، لوکیش، سشیل اوپیندر نے اپنی موٹر سائیکل اور اسکوٹر اور گھنشیام پرجاپتی نے اپنی سائیکل رات میں ہردن کی طرح پارک کرکے گھر میں سونے چلے گئے تھے۔ اسی درمیان کسی نے جمعہ کی علی الصبح پانچ گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔جس سے سبھی گاڑیوں فوری طور پرجلنے لگی ۔ آھ لگنے کی واردات کا کچھ لوگوں کو علم ہوا اور وہ آگ بجھانے میں لگ گئے ۔ ساتھ ہی فائر بریگیڈ کو فون کیا گیا جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچتی پانچوں گاڑی جل کر خاک ہو گئی تھی ۔ اس تناظر میں جن لوگوں کی موٹر سائیکل اور سائیکل جلائی گئی ہے ۔ انھوں نے 3 لوگوں کے خلاف بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس واردات میں بھیونڈی شہر پولیس نے تحقیقات کے لئے سونو شرما نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات اور آگ لگانے کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے ۔ایسے واقعات سے شہر میں دو پہیہ مالکان میں زبردست خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔بتا دیں کہ کامت گھر علاقے میں زیادہ تر رات کو جو موٹر سائیکل یا دیگر دو پہیہ گاڑیاں سڑک پر پارک کی جاتی ہے ۔زیادہ تر ایسے ہی گاڑیوں کو سماجی عناصر اور چور رات کے دوران جاگتے ہوئے ان کو نشانہ بناتے ہے۔ اس علاقے میں ایک پٹرول چور گینگ فعال ہے جو موٹر سائیکل سے پٹرول چوری کرتا ہے اور موقع پاکر وہ موٹر سائیکل کے قیمتی پارٹ کھول کر اسے بھی چوری کر لیتا ہے۔ اسی طرح جمعہ کی رات میں كامت گھر واقع تڈالی کے ایک عمارت کے سامنے کھڑی ایک صحافی کی موٹر سائیکل کے دو قیمتی ہارن چوری کرلی گئی تھی۔بھیونڈی میں گاڑیوں کے ساتھ ہو رہی ہے اس طرح کے واقعات پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھیونڈی پولیس کے گشت خصوصی بیٹ مارشل نامی گستی پولیس ٹیم پر سنگین الزام لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ گستی پولیس ٹیم رات میں ٹھیک سے گشت نہیں کرتی ہے۔ رات کے وقت وہ صرف شراب مٹکا جگار اور غیر اخلاقی دھندہ والوں کے پاس جاکر صرف ہفتہ وصولی کرتی ہے اور دیر رات کو موقع پاکر پولیس چوکیوں میں جاکر گہری نیند میں سو جاتی ہے ۔ اس کی وجہ سے غیر سماجی عناصر رات میں موقع پا کر واردات انجام دیتے ہے۔کامت گھر کے شہریوں نے بھیونڈی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے كامت گھر علاقے میں رات کو پولیس گشت بڑھائی جائے اور لاپرواہ بیٹ مارشل کے خلاف کارروائی کی جائے ۔