ناندیڑ:26اکتوبر۔(ورقِ تازہ نیوز)کھیت نام پر کرنے کی بات پر غصہ کے عالم میں بیٹے نے اپنے ہی باپ کوقتل کردیاتھا اس معاملے میں بیٹے کوعمر قید کی سزااور پانچ ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔یہ سزا ضلع جج ایس ایس توڑکر نے سنائی ہے ۔کامٹھا(بزرگ) تعلقہ اردھاپور کے ماروتی ناگوبا ساکھرے عمر 72سال کے نام پر 50 گنٹے زمین تھی انھیں پانچ لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں سبھی کی شادیاں ہوچکی ہیں۔ سنبھاجی ماروتی ساکھرے عمر36سال نے اپنے والدسے کہاکہ تم معمر ہوگئے ہو تمہارا کاروبار اب میں کرتا ہوں اورتمہارے نام پر موجود50 گنٹے زمین میرے نام کردی جائے ۔ اسی بات پر 19نومبر 2016 کو صبح دس بجے بیٹے نے باپ کو مارپیٹ کی تھی ۔اسکے بعد کتی سے گلے پر وار کرکے قتل کردیا ۔اردھاپور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کااندراج کیاگیا ۔ پی آئی وجئے ڈونگرے نے تفتیش کرکے ملزم کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ۔جج نے کُل 11گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جس میں ملزم اپنے باپ کاقاتل پایاگیا ۔ جج توڑکر نے ملزم کو عمر قید و پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔