بھیونڈی: میونسپل کمشنر کے ساتھ یونین رہنماؤں کی اہم میٹنگ

يونين عہدیداروں کی طرف سے اٹھائے گئے کارپوریشن ملازمین کے اہم مسائل

بھیونڈی ( شارف انصاری):- کارپوریشن میں ملازمین و مزدوروں کے مسائل کے تدارک کیلئے کارپوریشن یونین کے عہدیداروں نے میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے ساتھ ملاقات کی اور متعدد مطالبات اور مسائل کے حل پر زور دیا ۔ میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے ملازمین و مزدوروں کے مطالبات کو ترجیح دینے اور ان کے مسائل کو جلد ختم کئے جانے کا بھروسہ دلایا ہے مذکورہ موقع پر میونسپل ڈپٹی کمشنر دیپک كرلیکر، انچارج شہر انجینئر ایل پی گائیكواڑ ، اکاؤنٹنگ افسر كےار جادھو، استھاپنا پرمکھ نتین پاٹل، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سنيل بھالےراو، کارکن سنگٹھنا صدر مہندر كبھارے، بھانوداس بھسالے، راجو راج چوہان، ایڈوکیٹ کرن چننے، جنرل سکریٹری سنتوش چوہان سمیت بھاری تعداد میں یونین عہدیداران موجود تھے ۔

واضح رہے کہ کارپوریشن میں اپنی خدمات انجام دیں رہے ملازمین و مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن یونین کے عہدیداروں نے منپا کمشنر منوہر ہیرے کے ساتھ ملاقات کی ۔ کارپوریشن یونین عہدیداروں کی طرف سے مزدوروں کے اہم مطالبات کو میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے سامنے رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا مزدوروں کے حقوق اور اہم مطالبات میں اہم بقایا 13 دن کی تنخواہ کا مسئلہ 8 دن میں حل کئے جانے ، 1 مہینے میں عارضی ملازمین کو مستقل کئے جانے، کارپوریش صدر دفتر میں مزدوروں کی سہولیات کیلئے اےٹی ایم مشین لگائے جانے، 2017 میں 65 علاقائی کلرک سمیت 75 صفائی اہلکاروں کے روکا گیا دیوالی سانگره گرانٹ دیئے جانے، ملازمین کو میڈیکلیم کی سہولیات کیلئے بيما کمپنی سے میٹنگ ، کارپوریش خدمات میں 12-14 سال مکمل کر چکے ملازمین کا پروموشن، سیوا شرتی منظوری کیلئے حکومت کو بھیجنے سمیت صفائی ملازمین کی صحت چیک اپ 20 جنوری سے 24 جنوری تک کرائے جانے جیسے اہم مطالبہ شامل ہے ۔

میونسپل کمشنر ہیرے نے یونین کے ذمہداران کو کارپوریشن خدمات میں تعینات ملازمین و مزدوروں کے اہم مسائل کا حل فوری ختم کرنے کا بھروسہ دیتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن میں خدمات انجام دے رہے سبھی افسران ، ملازمین ایک خاندان کی طرح ہیں ۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبھی ضروری سہولتیں ملیں گی ۔ کارپوریشن انتظامیہ مزدوروں کے مفاد میں تمام ضروری اقدامات کئے جانے کیلئے حق میں پوری طرح پابند ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading