۱۷ جنوری کواسدالدین اویسی کی ناندیڑآمد؛ جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان سے شرکت کرنے فیروز لالہ کی اپیل

  • 17جنوری کواسد الدین اویسی کی ناندیڑ آمد: فیروز لالہ

  • جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنا ن سے شرکت کی اپیل

  • ناندیڑ کے نیو مونڈھا میدان پر 17جنوری کو دوپہر ایک بجے خطاب عام

ناندیڑ:1 5جنوری(ورق تازہ نیوز)بہوجن ونچت اگھاڑی و مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ناندیڑمیں 17 جنوری کو عظیم الشان جلسہ عام کاانعقاد کیاگیا ہے ۔جس میں ایم آئی ایم کے سپریمو جناب اسدالدین اویسی اور دلت قائدبھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے پرکاش امبیڈکر خطاب کررہے ہیں۔آج ناندیڑ ایم آئی ایم کے قائدین نے بتایا کہ جناب اسدالدین اویسی صاحب سے آج شام بات ہوئی ہے اورانھوں نے ناندیڑدورہ کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ وہ ناندیڑ تشریف لارہے ہیں ۔ ناندیڑ کے نیو مونڈھا میدان پر 17جنوری کو دوپہر ایک بجے اُنکاخطاب ہوگا ۔

ناندیڑمجلس کے ذمہ داران و محبان مجلس ان کاموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں اورجلسہ گاہ کا دورہ کیاہے ۔ ا س کے علاوہ ناندیڑ شہروضلع کے تمام تعلقوں سے ہزاروں کی تعداد میں مجلس کے کارکنان شرکت کررہے ہیں۔ضلع صدر فیروز لالہ ناندیڑ کے مختلف تعلقہ جات کادورہ کرکے وہا ں کے کارکنان و عہدیداران سے ملاقات کرکے انھیں جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسے تاریخی جلسہ بنانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a comment