بھیونڈی :اسٹو پھٹنے سے شوہر، بیوی اور بچی شدید طور پر جھلسی

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھادوڑ علاقے میں واقع پارس پاڑہ سترو ترے چال میں رہنے والے پاور لوم مزدور کے گھر میں صبح کھانا بناتے وقت اسٹو سے بھڑکی آگ سے بیوی، بچی سمیت شوہر شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔ موقع پر پہنچی پولیس نے شدید طور پر جھلسے خاندان کے تینوں افراد کو شہر کے آئی جی ایم اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے ان لوگوں کی حالت نازک قرار دیتے ہوئے تھانے سول ہسپتال ریفر کر دیا ہے۔

ملی معلومات کے مطابق، پارسپاڑہ میں واقع سترو ترے چال میں رہنے والے پاور لوم مزدور رتكم ملک (35) کی بیوی سشمیتا ملک (28) صبح قریب 7 بجے اسٹو پر کھانا بنا رہی تھی اور اس کی 2 سالہ بچی شوشری (2) وہی کھیل رہی تھی ۔ اچانک اسٹو سے آگ بھڑک گئی اور اس کی زد میں آکر سشمیتا ملک اور بیٹی شوشری شدید طور پر جل گئے اور بیوی اور بیٹی کو بچانے کے چکر میں شوہر رتكم ملک کا ہاتھ بھی جھلس گیا ۔ بیوی سشمیتا ملک اور بچی شوشری کی حالت انتہائی سنگین بتائی جارہی ہے ۔ خاندان کے تینوں افراد کو علاج کیلئے تھانے کے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات پولیس سب انسپکٹر جی جے زید کر رہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading