ناندیڑ:آج علماءو حفاظ اور اہل مکاتب و مدارس کیلئے خصوصی نشست

ناندیڑ: 9مارچ ( ورق تازہ نیوز) جمعیت قلب ساز ناندیڑ کی اطلاع کے مطابق عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پیر طریقت جانشین قطب دکن حضرت الحاج مولانا حافظ شاہ محمد نورالحق صاحب قریشی قاسمی دامت برکاتہم اودگیر کی سرپرستی میں اولیاءمشائخین اور وابستگان سلسلہ چشتیہ صابریہ کے سلسلے کی اہم کڑی مجالس ذکر و سلوک بتاریخ 9، 10 اور 11 مارچ، بروز ہفتہ، اتوار اور پیر بمقام حیدرگارڈن دیگلور ناکہ ناندیڑ میں منعقد ہورہی ہے۔ ان مجالس میں حضرت قطب دکنؒ کے خلفاءکرام اور معروف علماءعظام کے تصوف و سلوک کے عنوانات پر تفصیلی خطابات ہوں گے۔

 

بعد نمازِ عشاءذکر بالجہر ہوگا۔ اس ضمن میں ایک خصوصی نشست برائے علمائ، حفاظ، ائمہ مساجد، اہل مدارس و مکاتب اور مفتیان کرام کے لئے خصوصی اور اہم نشست بعنوان ” تزکیہ نفس، تعلق معہ اللہ اور صحبت اہل اللہ“ بتاریخ 10 مارچ بروز اتوار بوقت بعد نماز ظہر بمقام مسجد فاران نزد اکبر فنکشن ہال مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ پر رکھی گئی ہے۔ جس میں حضرت مولانا حافظ عبدالجبار صاحب مظاہری لاتور کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس میں ضرور بالضرور شرکت کی درخواست ہے۔ علماءکی نشست سے پہلے دوپہر ایک بجے حیدرگارڈن میں طعام کا نظم کیا گیا ہے۔ اس طرح کی اپیل وابستگان سلسلہ چشتیہ صابریہ ناندیڑ نے کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading