اے آئی یو ڈی ایف سربراہ بدر الدین اجمل نے غصہ میں آکر ٹی وی رپورٹر پر مائک پھینک مارا » دیکھے وائرل ویڈیو


نئی دہلی: AIUDF کے سربراہ ایم پی بدرالدین اجمل کی شناخت ملک کے ایک پرسکون مزاج والے سیاستدان کے طور پر ہوتی ہے، لیکن آج ایک پریس کانفرنس میں ایک تیکھے سوال کے جواب میں رہنما بدرالدین اجمل اپنا آپا کھو بیٹھے اور صحافی پر مائیک پھینک مارا.

یہ واقعہ بدھ کے دن پیش آیا. آسام کے جنوبی سلمارا ضلع کے هٹسگماري میں ایک پریس کانفرنس چل رہی تھی. حالیہ پنچایتی انتخابات میں اےائی يوڈی ایف کے فاتح امیدواروں کے اعزاز میں تقریب میں انھوں نے شرکت کی. پروگرام ختم ہونے کے بعد اجمل پریس سے خطاب کر رہے تھے. اس دوران، یہ واقع پیش آیا.

پریس ڪانفرنس میں ایک صحافی نے مولانا اجمل سے اتحاد کے بارے میں سوالات کئے. بدر الدین اجمل نے جواب دیا کہ وہ ماضی میں اس کا حصہ تھے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کے ساتھ ہی ہوں گے. ٹی وی صحافی نے اگلے سوال کیا: کیا وہ بعد میں جیتنے والی پارٹی کے ساتھ ملیں گے؟ اجمل نے اچانک اس سوال پر غصہ کا اظہار کیا اور صحافی کا مائک پھینک دیا.

مولانا اجمل نے یہ بھی کہا کہ صحافی ان سے اس طرح کا سوال کیسے پوچھ سکتا ہے پھر وہ ہاتھا پائی پر اتر آئے. اس دوران مولانا اجمل کو یہ بھی کہتے سنا کہ انھیں کتنے کروڑ روپے ملیں گے اگر وہ جواب دیں گے. انہوں نے صحافی کو موقع پرست بتایا اور وہاں سے چلے جانے کے لئے کہا. انھوں نے مزید کہا کہ "وہ (صحافی) اور اس کا باپ دونوں بی جے پی کے ہاتھوں بکے ہوئے ہیں. میں تمہارا سر توڑ دونگا جاؤ اور میرے خلاف ایک کیس درج کرو. اجمل اپنے کارکنوں کہا کہ اگلی بار یہ صحافی نہیں آنا چاہیے ، اتنا سب ہونے کے باوجود، AIUDF MP نے صحافی کو معافی مانگنے کیلئے کہا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading