ناندیڑ:18جنوری(ورق تازہ نیوز)
انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر کی تمام 48 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کااعلان کیاگیا ہے ۔اور ناندیڑحلقہ لوک سبھاسے الطاف احمد‘ لاتور سے ایڈوکٹ گنگادھر ساوتے ہنگولی سے لکچرار درانی شاہین امیدوار رہیں گے۔ پارٹی کے مہاراشٹر پردیش صدر سیدافسر نے پریس نوٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کانگریس و راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے لوک سبھا میں بی جے پی کی مسلم مخالف پالیسی و تین طلاق کی قرارداد کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ لیکن لوک سبھا کے باہر انھیں مسلمانوں کے ووٹ ضرورچاہئے ۔ مسلم پارٹی اور مسلم قیادت کو ختم کرنے کا بیڑہ کانگریس نے اٹھایا ہے ۔ اسی لئے مسلم سماج و مسلمانوں کے حق کیلئے مسلم لیگ نے لوک سبھا کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔