بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی دیہی علاقے کے ولگاوں میں پھوپھی کے گھر آئی 5 سالہ ماما کی لڑکی کو پھوپھی کے لڑکے کے ذریعہ بلڈنگ کی سیڑھی کے نیچے لے جاکر زبردستی عصمت دری کرنے کا سنسنی خیز واقعہ روشنی میں آیا ہے ۔ متاثرہ بچی کی ماں کی شکایت پر نارپولی پولیس نے ظالم رشتے میں بھائی بھوپندر عرف بھوجو وجئے پرکاش دوبے 16 اور اس کی ماں پونم دیوی دوبے 35 رہائشی سیتامڑھی بلڈنگ، ولگاوں کے خلاف نارپولی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ملی معلومات کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے تحت 1 گاؤں میں واقع سیتامڑھی بلڈنگ میں رہنے والے ملزم بھوپندر عرف بھوجو وجئے پرکاش دوبے کے گھر اس کے ماما کی 5 سالہ لڑکی آئی تھی۔ پولیس میں کی گئی شکایت کے مطابق بھوپندر دوبے نے لڑکی کو بہلا پھسلا کر کہا کہ اس سے کچھ بات کرنی ہے اور وہ عمارت کی سیڑھی کے نیچے تنہائی میں لے جاکر اس کے ساتھ زبردستی عصمت دری کی۔ شام کو لڑکی جب گھر آئی تو اسے ناقابل برداست درد ہونے لگا۔
اس کے بعد لڑکی کی ماں نے لڑکی کو اعتماد میں لے کر اس کے ساتھ ہوئے واقعہ کی معلومات لی تب لڑکی کی ماں کو دھکا لگا ۔اس معاملے کو لے کر لڑکی کی ماں نے اپنی نند زانی کی ماں سے اس موضوع میں پوچھ تاچھ شروع کی تب نند نے جواب دیا کے اسے حادثہ سمجھ کر بھول جاؤ۔ اس سے ناراض ہو کر لڑکی کی ماں نے نارپولی پولیس اسٹیشن میں جا کر آبروریزی کرنے والے بھوپندر اور اس کی ماں پونم دیوی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کی بھنک لگتے ہی ماں اور بیٹے دونوں فرار ہوگئے ۔ معاملے کی جانچ پولیس سب انسپکٹر پرسانت لوڈھے کر رہے ہیں ۔