این ڈی اے کی جیت پربی جے پی لیڈر اتل شاہ کے ذریعہ ہزاروں لڈوں کی تیاری

ممبئی، 20مئی (ایجنسیز) لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے قبل مختلف نیوز چینلز پر بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کی جیت کے امکان ظاہر کیے جانے کے بعد ممبئی میں بی جے پی کارپوریٹر اور ترجمان اتل شاہ کے ذریعہ ہزاروں لڈوںکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اور انہیں یقین ہے کہ بی جے پی اور اتحادی پارٹیاں 23مئی کو ظاہر کیے جانے والے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کریں گی۔

اتل شاہ نے کہا کہ جنوبی ممبئی میں گھریلو خواتین کی مدد سے لڈوکی تیاری کا کام کیاجائیگا، گرگام میں وسیع علاقے میں اس کی شروعات ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ منگل 21مئی کو سہ پہر چار بجے سے اس کا آغاز ہوگا اور جمعرات کی صبح 8بجے سے ”اس گوروار پھر ایک بار مودی سرکار“کے نعرے کے ساتھ جشن منایا جائے گا اور کستوربا گاندھی چوک میں تقسیم کیے جائیں گے ،ان کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی 2014میں انہوں نے لڈوبناکر تقسیم کیے تھے اور جوکہ پچھلی بار خوش قسمت ثابت ہوا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading