بلڈ کینسر کا بروقت علاج کرنا ضروری ہوتا ہے: ڈاکٹر جئے شیٹوار

ناندیڑ:8جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) کئی لوگوں کو بلڈکینسر لاحق ہوتا ہے تاہم بروقت علاج نہ کرنے پر وہ سنگین نوعیت اختیار کرلیتا ہے۔ خون میں کینسر ہونے پر اس کا بروقت علاج کرنے پر اس سے شفاءممکن ہے۔ تاہم بروقت علاج نہ کرنے کی صورت میں اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔ مہینہ کے پہلے ہفتہ میں ناندیڑ کے نارائن ہاسپٹل میں مریضوں کے علاج کے لیے سہولت رکھی گئی ہے۔ اس طرح کی معلومات یشودا ہاسپٹل سوماجی گُڈا حیدرآباد کے ماہر کینسر ڈاکٹر گنیش جئے شیٹوار نے دی۔

بلڈکینسر کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ کینسر کئی اقسام کا ہوتا ہے۔ فی زمانہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بلڈ کینسر کا علاج ممکن ہے۔ 80 تا 90 فیصد مریض بروقت علاج کرنے پر شفایاب ہوجاتے ہیں۔ اب تک سوماجی گڈا کے یشودا ہاسپٹل حیدرآباد میں 250 سے زیادہ مریضوں کا بون میرو ٹرانسفر کیا گیا ہے جس کے سبب مریضوں کی حالت میں کافی سدھا ر آیا اور وہ بہت جلد شفایاب ہوگئے۔ خون میں مختلف اقسام کی بیماریوں کا علاج کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے،

تاہم اس کے لیے مریضوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کی معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بلڈ کینسر کے مریضوں کو بروقت علاج کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر بلڈ کینسر سے شفایاب ہونے والے مریض، ڈاکٹر سنیل واگھمارے، سشیل گوتھی نے بلڈ کینسر کے طریقہ علاج کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ نارائن ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تیسری سالگرہ کے موقع پر مذکورہ ہاسپٹل میں تمام طرح کی سہولیات مہیا کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وجئے مساڑے، ڈاکٹر پنکج راٹھی وغیرہ موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading