بلولی : ریت کی غیر قانونی منتقلی کرنے والی گاڑیوں سے 48 لاکھ کا جرمانہ وصول

بلولی:22جنوری ۔(ابراربیگ) تلنگانہ اور مہاراشٹرا کی سرحد پر واقع بلولی تعلقہ کے مانجرا ندی گھاٹ یسگی، بوڑےگاوں، کوڑگاوں، کے احاطہ میں ہونے والی ریت کی غیرقانونی منتقلی کو روکنے میں بلولی کے تحصیلدار وکرم راچپوت نے نمایا کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق بلولی تعلقہ کا نام آئے دن کسی نہ کسی غیر قانونی کاروبار کی وجہہ سے اخباروں کی سرخرمیوں میںرہتا ہے۔ گزشتہ سال ماہ ستمبر 2018 سے 21 جنوری 2019 اس پانچ ماہ کے درمیان 33ریت کی غیر قانونی منتقلی کرنے والی گاڑیوں پر 48 لاکھ 21ہزار 72 روپے کا جرمانہ وصول کرتے ہوے کارواءکو انجام دیا۔ تحصیلدار بلولی وکرم راچپوت کی جانب سے ایک مہم کے ذریعہ کی گءکارواءکا ہر جانب سے استقبال کیا جارہا ہے۔ ماہناہ واری کی گئی کارروائی کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ سبتمبر ماہ میں 8 غیر قانونی گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 13 لاکھ 11 ہزار 240 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔اکتوبر ماہ میں چھ گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 8 لاکھ 49 ہزار 440 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ نومبر کی ماہ میں چھ گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ لاکھ 52 ہزار نو سو چالیس روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔دسمبر ماہ میں چھ گاڑیوں پر کاروائی کرتے ہوئے آٹھ لاکھ کے 52 ہزار پانچ سو ساٹھ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ایک۔ موجودہ مہا 21 جنوری 2019 تک ریت کی 7 غیرقانونی گاڑیوں پر نو لاکھ 86 ہزار چار سو بیانوے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔تحصیلدار کی جانب سے کی گئی کارروائی سے ریت مافیہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ´آئندہ بھی ایسی طرح کی کاروائی ہونے کی امید ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading