بلولی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات‘ایڈوکیٹ کدم صدر منتخب

بلولی:22جنوری(ابراربیگ) بلولی بار اسوسیشن کے سبھاگرہ میں 21 جنوری کو سنگھٹنا کے انتخابات عمل میں آئے۔تفصیلات کے مطابق اس انتخابات میں 48 ووٹرس میں سے 46 ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔بعدازاں ایڈوکیٹ نیڑکنٹ کدم کو صدر اور نائب صدر کیلے ایڈوکیٹ ناگیش یراوار نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ جبکہ مجلس عاملہ کے دیگر ارکان کا بلامقابلہ انتخاب کیا گیا۔جسکی تفصیلات اس طرح ہیں سیکریٹری کیلے ایڈوکیٹ اننت بلو لیکر ، ایڈوکیٹ پی ڈی گجرواڑ، ایڈوکیٹ محمد رضوان ،ایڈوکیٹ رمن آل ورکر ، کے نام شامل ہے۔ اس انتخابات الیکش آفیسر کے طور پر ایڈوکیٹ ڈی وی جاڑے نے خدمات انجام دی۔ بار اسوسیشن کی نءمنتخب شدہ عاملہ کو شہر کی سیاسی، سماجی ، افراد نے مبارکباد پیش کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading