بلقیس بانوکیس:متاثرہ کو 2 ہفتوں میں 50 لاکھ روپئے ادا کئے جائیں:سپریم کورٹ

نئ دہلی۔بلقیس بانو کی جانب سے پیش وکیل نے یہ بتایا کہ اس معاملے میں فرائض کے تئیں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کو دوبارہ کام پر رکھ لیاگیاہے۔ اگرچہ ریاستی حکومت کی دلیل تھی کہ ملزم پولیس اہلکاروں نے اپنی سزا بھگت لی ہے۔ بلقیس یعقوب رسول نے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ اسے گجرات حکومت سے زیادہ معاوضہ ملناچاہئے۔ بلقیس بانو کی عرضداشت پرسماعت کے دوران کورٹ نے گجرات حکومت کو دوہفتوں میں معاوضہ دینے کی ہدایت دی تھی لیکن حکومت نے اب تک بلقیس بانو کو معاوضہ نہیں دیاہے۔ اس لیے وہ دوبارہ کورٹ سے رجوع ہوکر معاوضہ دینے کی اپیل کی ۔ جس پرعدالت نے ریاستی حکومت کودوہفتوں کے اندربلقیس بانو50 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading