بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو ٹریکٹر نے کچلا

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):بجاج نگر علاقہ میں بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو تیز رفتار ٹریکٹر نے کچل ڈالایہ واقعہ آج صبح سوا چھ بجے بجاج نگر علاقہ میں پیش آیا۔

خاتون کا نام نیرا ودیانند الگ بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجاج نگر کی ساکن 24 سالہ میرا ودیا نند الگ پاسٹاضلع جالنہ ہنومان نگر کی رہنے والی تھی وہ اس علاقہ کی ایک کمپنی میں کام کرتی تھی آج صبح ۶ بجے ہمیشہ کی طرح وہ کمپنی جانے کےلئے نکلی اور موہٹا دیوی مندر کے قریب اسٹاپ پر بس کی کمپنی کا انتظار کررہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے آکر اسے کچل دیا اس حادثہ میں خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی

Leave a comment