اورنگ آباد: بقایہ بلو ں کی ادائیگی کے مطالبہ پر کانٹریکٹرس کا ٹھیہ آندولن

میونسپل کمشنر نپون ونائک کی غیر موجودگی کے سبب کانٹریکٹرس کوخالی ہاتھ لوٹنا پڑا

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): بلوں کی ادائیگی کے مطالبہ پر آج میونسپل کانٹریکٹرس نے کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک کے دفتر پر ٹھیہ آندولن کیا۔واضح رہے کہ ان دنوں اے ایم سی انتظامیہ مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے نہ صرف یہاں کے ملازمین کو تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں بلکہ سال ۷۱۰۲ سے اب تک کئے گئے مختلف کاموں کے بل کانٹریکٹرس کو ادا نہیں کئے اور جب بھی میونسپل تجوری میں کچھ رقم جمع ہوئی تو بلوں کی ادائیگی میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاںکی گئیں اور متعلقہ افسران نے بڑے بڑے کانٹریکٹرس کو کروڑوں روپئے ادا کردئے۔ جبکہ چھوٹاموٹا کام کرکے اپنی زندگی گزارنے والے کانٹریکٹرس کو یکسر نظر انداز کردیاگیا جس کی وجہ سے ان کانٹریکٹرس پر فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے لہذا بلوں کی ادائیگی کے مطالبہ پر ان لوگوں نے گزشتہ ماہ میونسپل کارپوریشن دفتر پر زنجیری ہڑتال کی جو میئر نند کمار گھوڑیلے کی مداخلت اور ڈپٹی میونسپل کمشنر کے تحریری تیقن کے بعد واپس لے لی گئی مگر میونسپل انتظامیہ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جب ان کانٹریکٹرس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو ان لوگوں نے میئر اور میونسپل کمشنر کا گھیرائو کیا جس پر دونوں ہی نے ان کانٹریکٹرس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مرحلہ وار کانٹریکٹرس کے بل ادا کردیئے۔مگر ایکبار پھر کارگزار چیف اکائونٹ آفیسر مہاویر پاٹنی نے ڈھائی کروڑ کے بل ادا کرتے وقت ایک ہی کانٹریکٹر کو ایک کروڑ 13 لاکھ روپئے ڈرینج مینٹننس کے نام پر ادا کردئے جس سے یہ کانٹریکٹرس مزید مشتعل ہوگئے ہائوز لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بھی میونسپل انتظامیہ کی اس حرکت پر سخت ناراض ہوئے اور ان لوگوں نے ایڈیشنل میونسپل کمشنر شری کرشن بھال سنگھ کا گھنٹوں تک گھریائو کیا جس کے بعد شری کرشن بھاپکر لمبی رخصت پر چلے گئے اور یہ معاملہ جنرل باڈی او رمیونسپل اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگوں میں گونجا اس معاملے کو لے لر عوامی نمائندوں نے خوب ہنگامہ کیا مگر میونسپل کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کروائیں گے اور متاثرہ کانٹریکٹرس کو راحت فراہم کرنے کے لئے جلد ہی اقساط میں انہیں بلوں کی ادائیگی کی جائیگی۔

اس کے بعد بھی جب انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا تو آج ان کانٹریکٹرس نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک کے کیبن پر ٹھیہ آندولن کیا مگر آج میونسپل کمشنر دہلی میں ہونے کے سبب آج بھی ان کے ہاتھ مایوسی ہی لگی اور کارگزار ڈپٹی میونسپل کمشنر ڈاکٹر ڈی پی کلکرنی نے ان سے ملاقات کرکے انہیں یہ یقین دلایا کہ دو دن بعد جب میونسپل کمشنر دہلی سے لوٹ آئینگے وہ کانٹریکٹرس کی ملاقات ان سے کروائیں گے اور اس مسئلہ کو حل کرلیا جائیگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading