بسمت نگر میں9 مارچ کو مولوی صاحب قبلہؒ کا 133 واں عرس شریف منایا جائے گا

بسمت نگر:7/ مارچ ۔ شہر ہنگولی کہ تعلقہ بسمت نگر محلہ مسافر شاہ میں واقع قدیم خطہ دکن کی عظیم خانقاہ و آستانہ بانی خانقاہ بحر العلوم حضرت مولانا مولوی شاہ محمد غلام نقشبندی المعروف مولوی صاحب فاروقی القادری الچشتی النقشبندی الرفاعی جامع السلاسل رحمۃ اللہ علیہ کا 133 واں عرس شریف انتہائی تزک و احتشام سے منایا جائیگا۔

آپ کا مختصر تذکرہ یوں کے ،آپ رحمۃاللہ علیہ حضرت استاد المحدثین شیخ العرب والعجم استاد مشایخ حافظ و قاری شاہ محمد رفیع الدین قندہاری دکنی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحب زادے ہوتے ہیں۔آپ کا ننیام مدینہ منورہ تشریف کا ہے۔آپ پرانی ما مدنی قبلہ رحۃاللہ علیہ کے بدن سے ہے۔

آپ نے اپنے علمِ لیاقت سے دنیا میں بسمت نگار کو پہچان دلائے ۔ آپ علم ظاہر کے ساتھ ساتھ علم باتیں میں بھی کمال درجے پر تھے۔آپ نے اپنے دولت کہنے سے قریب ایک مسجد تعمیر کروائی جو آج بھی آپ کے نام سے مسجد مولوی صاحب سے جانی جاتی ہے۔ آپ نے ساری زندگی قرآن حدیث کے قدمت میں گزار دي ۔

آپ قرآن شریف کے نقش اُتر لیا کرتے تھے۔ عالم عرب میں بھی آپ کے علمی لیاقت کی بڑی قدر تھی۔آپ کو 3 صاحب زادے اور 3 صاحب زادیاں تھی۔آپ نیک نفس میں رہا کرتے۔ گوشنشنی کی زندگی اختیار فرمائے تھی.آپ کا عرس مبارک متولی مسجد مولوی صاحب اور درگاہ مولوی صاحب حضرت محمد انیس الدین ابن شمش الدیں فاروقی کی زیرِ نگرانی ہوگا۔ اور زیرِ سرپرستی تقدس مآب حضرت قاری شاہ محمد تاج الدین عمر پاشا صاحب قبلہ حفظہ اللہ(سجدہ نشین و متولی درگاہ حضرت شیخ العرب والعجم حضرت مولانا مولوی شاہ محمد رفیع الدین محدث قندہاری دکنی رحمۃ اللہ علیہ)کی سرپرستی میں تقاریب حسب نظام العمل
( بتاریخ :- 27 شعبان المعظم مطابق :- 9 مارچ 2024،بروز ہفتہ )شایان شان منعقد ہوکر فیض بخش عام ہوگی۔

9 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز فجر مجلس ختم قرآن اور بعد نماز اثر شجرۃ و فاتحہ برآمد جلوس صندل از درگاہ مولوی صاحب سے ہوگا۔بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی و تناول تبرک اور بعد نماز عشاء مجلس محفل میلاد شریف بعد از تناول تبرک ۔

آپ تمام وابستگان سلسلہ مشائخین و علماء دین و معتقدین عاشقین اولیاء اس بابرکت تقاریب عرس شریف میں معہ احباب شرکت فرماکر صاحب عرس کہ فیضان سے فیضیاب ہو کر سعادت دارین حاصل کریں اور نیاز لنگر شریف تناول تبرک فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں.

الداعی سجدہ نشین گدّی نشین فقیر قاری شاہ محمد رفیع الدین فاروقی قادری چشتی نقشبندی رفاعی اور برادران، خانوادہ و وابستگان بارگاہ مولوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ.