بریکینگ نیوز: ناندیڑ سے مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ناندیڑ:9. فروری۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ سے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پنجاب پولیس کی اطلاع پر کی گئی۔ پنجاب پولیس اور ناندیڑ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے تحت مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا نام سربجیت سنگھ کیراٹ ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سربجیت یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے میں مفرور تھا۔ کیرات کا تعلق لدھیانہ سے ہے اور دسمبر 2020 سے لاپتہ تھا۔ 7 فروری بروز اتوار کوپنجاب پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ناندیڑ پولیس سے رابطہ کیا ، پھر دونوں نے اس کی جگہ کا سراغ لگایا اور مشترکہ کارروائی میں پیر کے آخر میں اسے گرفتار کرلیا۔

امرتسر کے اسپیشل آپریشن سیل نے 19 دسمبر کو درج کی جانے والی ایف آئی آر میں سربجیت سنگھ ، امنڈیپ سنگھ ، گوردیپ سنگھ اور جگدیش سنگھ کو بھی ملزم قرار دیا تھا۔ ان تینوں پر الزام ہے کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیم خالصتان زندہ باد فورس کے سرگرم ارکان اورپنجاب میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ تینوں ملزم بیلجیئم میں کام کرنے والی خالستان زندہ باد فورس کے جگدیش سنگھ سے رابطے میں تھے۔