بریکینگ نیوز:ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ میں گرفتارمحمد صادق کی رہائی

کولہاپور:3نومبر(ورق تازہ نیوز)آج بامبے ہائی کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق کولہاپور مرکزی جیل کلمبا سے محمدصادق محمدفاروق کی رہائی عمل میں آئی ہے ۔محمدصادق ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملے میں ملزم نمبر 2 تھے۔ انھیں ممبئی کی این آئی اے اسپیشل کورٹ نے 15جون 2021 ءکو اپنے فیصلے کے ذریعہ دس سال کی سزاسنائی تھی۔

آج انکی رہائی بامبے ہائی کورٹ کے حکم نامہ کی تعمیل کے بعد جیل انتظامیہ کو ممبئی سیشن کورٹ سے رہائی کامیموملنے کے بعدانھیں رہا کردیاگیا ۔واضح ہوکہ محمدصادق کو بامبے ہائی کورٹ نے 29 اکتوبر2021ءکو ان کی عبوری ضمانت کی درخواست کومنظور کرتے ہوئے انکی ضمانت پررہائی کافیصلہ دیاتھا۔