جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس کا ممبر بنائیں: ایچ کے پاٹل

راہل گاندھی کو کانگریس صدر بنانے کے لیے بڑی تعداد میں ممبران کا رجسٹر کریں: نانا پٹولے

ممبئی میں ایچ کے پاٹل اور نانا پٹولے نے گڑھ چرولی سے ممبر سازی مہم کا آغاز کیا

ممبئی:کانگریس پارٹی کا قیام ممبئی میں ہوا اور اس شہر اورریاست نے کانگریس پارٹی، اندرا گاندھی وراجیو گاندھی کو طاقت دی ہے۔آج سے شروع ہونے والی کانگریس کے ممبربنانے کی مہم میں زیادہ سے زیاہ لوگوں کااندراج کرتے ہوئے ممبئی ومہاراشٹر کے لوگوں کو جمہوریت وآئین کے تحفظ کی مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیجئے۔ یہ باتیں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے مہاراشٹر کے انچارج ایچ کے پاٹل نے کہی ہیں۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر دفتر تلک بھون، دادر میں ایچ کے پاٹل نے یکم نومبر کو کانگریس کی ممبر سازی رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری ومہاراشٹر کے نائب انچارج آشیش دووا، بی ایم سندیپ، سونل پٹیل، ریاستی کانگریس کے کارگزار صدرعارف نسیم خان، چندرکانت ہنڈورے، خزانچی ڈاکٹر امرجیت سنگھ منہاس، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانمبے، ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر ایم ایل اے ذیشان صدیقی، ریاستی نائب صدر وسابق ممبرراجیہ سبھا حسین دلوائی، موہن جوشی، کمانڈر کلاوت، دیوی داس بھنسالی، بھا.ای. نگرالے، ریاستی جنرل سکریٹری راجن بھوسلے، پرمود مورے، راجیش شرما،رام چندر آبا دلوی، منوج شندے، جوجو تھامس، برج کیشور دت، بھاونا جین، وی جے این ٹی شعبہ کے صدر منوج جادھو، سابق ایم ایل اے سبھاش چوہان، حسنہ بانو خلیفے، ترجمان ارون ساونت، سکریٹری ذیشان احمد، آنند سنگھ، وشواجیت ہاپے وغیرہ موجود تھے۔

کانگریس کی یہ ممبرسازی مہم آج ممبئی کے ساتھ ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر شروع ہوئی۔ ریاستی صدر نانا پٹولے اور وسماجی بہبود کے وزیر وجے وڈیٹی وار نے گڈچرولی میں،وزیرمحصول بالاصاحب تھورات نے احمد نگر ضلع میں، وزیر داخلہ ستیج بنٹی پاٹل نے کولہاپور میں اور ریاستی ورکنگ صدر کنال پاٹل نے امراؤتی میں اس مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایچ کے پاٹل نے کہا کہ کانگریس پارٹی ممبئی کے اسی تاریخی شہر میں قائم ہوئی تھی۔ ممبئی شہر کانگریس کی نظریات کا حامل شہر ہے۔ کانگریس کی صدرمحترمہ سونیا گاندھی کی ہدایت کے مطابق یکم نومبر سے ملک بھر میں کانگریس کی ممبرسازی مہم شروع ہوئی ہے۔اس مہم کے دوران ممبئی کانگریس 10 لاکھ لوگوں کو کانگریس کا ممبربنائے گی۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کو بڑی تعداد میں اراکین کا اندراج کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی 28 دسمبر کو شیواجی پارک میں منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں، تواس موقع پر ان کے سامنے کانگریس پارٹی کی ممبرسازی مہم کا جائزہ پیش کیجئے۔

ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر نسیم خان نے کہا کہ ملک کا آئین اور کانگریس پارٹی کا نظریہ ایک ہے۔ جب سے مرکز میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، آئین اور جمہوریت کو کونقصان پہونچاکر ملک کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اگر ملک کو بچانا ہے تو کانگریس کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس سے جوڑاجانا چاہئے۔جبکہ چندرکانت ہنڈور نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور آئین تب ہی برقرار رہے گا جب 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی حکومت برسراقتدار آئے گی۔ لہذا زیادہ سے زیادہ ممبران کا اندراج کرکے کانگریس پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کریں۔

اس موقع پرگڈچرولی ممبرسازی کی اس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ریاستی صدر ناناپٹولے نے کہا کہ ریاست میں لوگوں کا ایک بڑا طبقہ ہے جو کانگریس کے نظریہ پر یقین رکھتا ہے اور انہوں نے ہمیشہ کانگریس کی حمایت کی ہے۔ کانگریس پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اراکین کا اندراج کیا جائے اور گاؤں گاؤں جا کرلوگوں کو کانگریس کا ممبر بنایا جائے اور پارٹی کی طاقت میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور نریندر مودی کے اقتدار کوختم کرنے کے لئے کانگریس اورراہل گاندھی ہی واحدمتبادل ہیں۔ بی جے پی کو صرف کانگریس ہی شکست دے سکتی ہے۔ اس لیے راہل گاندھی کو کانگریس کا صدربنانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کو کانگریس کا ممبربنائیے اور کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیجئے۔